The new Al-Qaeda : Computer Hackers

Khanisback

Councller (250+ posts)


امریکہ: 'ہیکنگ' معیشت کے لیے بھی خطرہ بن گئی


واشنگٹن میں حکام کا کہنا ہے کہ ہیکرز امریکہ کے توانائی، معاشیات، انفارمیشن ٹیکنالوجی، ایرو اسپیس اور آٹو موٹو کے شعبوں پر حملے کر رہے ہیں۔

امریکی حکام نے ملک کے کمپیوٹر نیٹ ورکس پر ہونے والے بیشتر حملوں کا ذمہ دار چین کو ٹہراتے ہوئے کہا ہے کہ 'ہیکرز' کے حملوں سے امریکی معیشت کو بھی سنگین خطرات لاحق ہیں۔

حکام نے یہ الزام اوردعویٰ 'نیشنل انٹیلی جنس ایسٹیمیٹ' کے عنوان سے تیار کردہ ایک خفیہ رپورٹ میں کیا ہے جس کے مندرجات سے پیر کو امریکی ذرائع ابلاغ کو آگاہ کیا گیا۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ہیکرز امریکہ کے توانائی، معاشیات، انفارمیشن ٹیکنالوجی، ایرو اسپیس اور آٹو موٹو کے شعبوں پر حملے کر رہے ہیں۔

رپورٹ میں اندازہ ظاہر کیا گیا ہے کہ کمپیوٹر نیٹ ورکس پر ہونے والے حملوں کے نتیجے میں امریکہ کو ہر برس اربوں ڈالر کا نقصان برداشت کرنا پڑ رہا ہے۔

ہوائی میں قائم تھنک ٹینک 'پیسیفک فورم'کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر بریڈ گلوسرمین کے مطابق سائبر حملوں اور جاسوسی کے مرکز کا سراغ لگانا خاصا مشکل ہوتا ہے جس کےباعث ان حملوں کی تعداد مسلسل بڑھ رہی ہے۔

بریڈ گلوسرمین کہتے ہیں کہ فنانشل سیکٹر یقیناً ہیکنگ کے نشانے پر ہے لیکن ان کےبقول امریکی معیشت کے تقریباً تمام ہی شعبے ان حملوں کا بآسانی نشانہ بن سکتے ہیں۔

سائبر حملوں کے بڑھتے ہوئے واقعات کے پیشِ نظر 'وہائٹ ہائوس' ان کے جواب میں ان ممالک کے خلاف تجارتی اور ویزہ پابندیاں عائد کرنے پر غور کر رہا ہے جہاں سے یہ حملے ہوتے ہیں۔

'واشنگٹن پوسٹ' کے مطابق صدر اوباما سائبر سیکیورٹی کے معاملے پر جلد ہی ایک ایگزیکٹو آرڈر جاری کرنے والے ہیں جس کا مقصد نجی کمپنیوں کو سائبر حملوں سے اپنا بچائو کرنے میں مدد دینا ہے۔

'پوسٹ' کے مطابق خفیہ رپورٹ میں چین کے علاوہ روس، اسرائیل اور فرانس کو بھی ان ممالک میں شمار کیا گیا ہے جو امریکی نیٹ ورکس پر سائبر حملوں کے ذریعے معاشی معلومات چوری کرتے ہیں۔

ماضی میں کئی امریکی اخبارات بشمول 'نیویارک ٹائمز'، 'واشنگٹن پوسٹ' اور 'دی وال اسٹریٹ جرنل' بھی اپنے کمپیوٹر سسٹم میں چینی ہیکروں کی مداخلت کی شکایات کرتے آئے ہیں لیکن چین کی وزارتِ خارجہ اس طرح کے الزامات کو مسترد کرتی ہے۔


 

zeshaan

Chief Minister (5k+ posts)
جو کسی دوسرے کے لیے گڑھا کھودتا ہے خود بھی کبھی اسی میں یا اس جیسی کھاڑی میں گرتا ضرور ہے.تب ہی فایدے اور نقصان کا پتا چلتا ہے اسے.
 

Wadaich

Prime Minister (20k+ posts)
AL- Qaeda youtube per attack kyun nahin karti

Al-Qaida Zionist think tanks ya Freemason lodges mein design aur launch hoti hay.. ..jab in ko apna koi shaitani agenda aagay barhaana hota hay Al-qaida ka tamboo taan liya jaata hay.
 

rising_pakistan

Minister (2k+ posts)
AL- Qaeda youtube per attack kyun nahin karti

and why would you want that?

Youtube is the best thing for education. Tum dangar ke dangar hi rehna.

Those guys can probably target small sites only. They can't hack a google site. Google is a grand daddy of all hackers
 

Back
Top