Invisible.Sword
Councller (250+ posts)
پہلی بات تو یہ ہے کہ عمران خان کا ماضی کا ایک بیان بھی کسی کے کردار پر حملہ نہیں تھا بلکہ اس کا محض اتنا سا پس منظر تھا کہ خواتین کی مخصوص نشستوں پر بھی سلیکشن نہیں الیکشن ہونے چاہئیں ورنہ ہر کسی کو پتا ہے کہ وہ سلیکشن کیسے ہوتی ہے۔
اب جس ملک میں ایک بھائی وزیراعظم، دوسرا وزیراعلی، بھتیجا ایم این اے، بیٹی اربوں کی انچارج، ہم زلف ایم پی اے، بیوی کا بھانجا وفاقی وزیر برائے بجلی، سمدھی وزیر خزانہ اور ایسے ہی ہر قسم کا دوست رشتہ دار ہر قومی سیٹ پر لگایا جاتا ہو، کیا یہ سمجھنا یا کہنا غلط ہے کہ یہ مخصوص نشستیں بھی اقرباپروری کے "سنہری اصول" کے تحت پر کی جاتی ہوں گی جو کہ ایسے ہی کی جاتی ہیں۔ پھر اس بیان کی من مانی اپنی مرضی کی منفی تشریح کرنے والے یہ ثابت کر رہے ہیں کہ وہ اپنے لیڈر جاوید لطیف جیسے ہی ذہن کے مالک ہیں۔
پھر بھی ان کی تسلی کے لئے ہم فرض کر لیتے ہیں کہ واقعی عمران خان کا منفی مطلب تھا۔ تو کیا ان کی عقل نے پانچ سال پرانا بیان آنے پر اتنا سوچنا بھی گوارا نہیں کیا کہ اگر یہ بیان غلط ہوتا تو جیسے نون لیگی "زرداری" ان دنوں عمران خان کی برائیاں ڈھونڈتے پھر رہے تھے کیا یہ بیان ہائی لائٹ نا ہوتا؟ اس پر رولا نا پڑتا؟ پھر کیا وجہ ہوئی کہ طلعت حسین جیسے "پروفیشنل" صحافیوں کو بھی یہ بیان دیئے جانے کے پانچ سال بعد چلانا پڑا عین اس وقت جب جاوید لطیف کی گھٹیا حرکت کی وجہ سے پوری دنیا نون لیگ پر تھوک رہی تھی؟
کیا اس سے بھی بڑھ کے کوئی ثبوت ہو گا کہ سٹیٹس کو عمران خان سے اس کی تمام تر بیوقوفیوں کے باوجود کتنا خوفزدہ ہے؟ پھر آج "بزرگ" نون لیگی دانشور نے فریسٹریشن میں ریحام خان کے جعلی ٹویٹ کو سچا بنا کے اپنے کالم میں پیش کیا اور عمران خان کو گالیاں دیں۔ شریف خاندان کی ایمانداری کی قسم اگر آپ بغض نہیں رکھتے، مفاد نہیں رکھتے نون لیگ سے کوئی یا تھوڑی سی بھی کامن سینس رکھتے ہیں تو حقیقت اب تو ضرور سمجھ جائیں گے

Last edited by a moderator: