شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ پہلے ہی کہا تھا کہ جون تک جھاڑو پھیر جائے گا، اور اگلے 15 دنوں میں مزید جھاڑو پھیرے گا۔
لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے شیخ رشید کا کہنا تھا کہ اس ملک میں کچھ بھی ہو سکتا ہے لیکن نواز شریف اور زرداری کی حکومت نہیں آ سکتی۔ فریال تالپور اور شہباز شریف کو ڈھیل حاصل ہے ڈیل نہیں ہو سکتی۔انہوں نے بلاول کو سیاسی مشورہ دیتے ہوئے کہا کہ بلاول کو سب سے پہلے اپنے باپ اور پھوپھی کے خلاف تحریک چلانا ہو گی۔جس دن بلاول یہ کہہ دے کہ زرداری اور فریال تالپور کو ٹکٹکی پر لٹکادیں اس دن بلاول کامیاب ہوجائیگا۔انہوں نے کہا کہ آصف زرداری کے خلاف سیریس کیس ہے۔ وہ ایسے ہی بلاول کو بیچ میں رگڑ رہا ہے۔
شیخ رشید نے کہا کہ انہوں نے شہباز شریف کواسلام آباد میں پولیس کی چار چار گاڑیوں کے ساتھ پھرتے دیکھا ہے۔یہ نہیں ہونا چاہیے۔ وفاقی وزیر ریلوے نے کہا کہ ہم
نے ریلوے میں پینتیس پیسنجرز ٹرین اور چار فریٹ ٹرینیں چلانے کے بعد اب ایم ایل ون کے ساتھ ہائی اسپیڈ ریلوے کی طرف جا رہے ہیں۔ بجٹ میں ہمیں ایم ایل ون، دونوں یونیورسٹیز اور نالہ لئی کے لیئے پیسے مل گئے ہیں۔شیخ رشید نے کہا تیس تاریخ کو عمران خان سرسید ایکسپریس کا راولپنڈی سے افتتاح کریں گے اور اس میں سفر بھی کریں گے۔ سرسید ایکسپریس راولپنڈی سے فیصل آباد اور وہاں سے کراچی جائے گی۔