لاہور: چیف سیکرٹری پنجاب اعظم سلیمان کو غلط تبادلوں سے انکار پر عہدے سے ہٹا دیا گیا، اعظم سلیمان کوہٹانے میں وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے اہم کردار ادا کیا۔
تفصیلات کے مطابق چیف سیکرٹری پنجاب اعظم سلیمان کو میرٹ پر کام کرنے پر عہدے سے ہٹا دیا گیا،اعظم سلیمان نے غلط تبادلوں سے انکار کیا جس پر انہیں عہدے سے ہٹا یا گیا۔اعظم سلیمان کو ہٹانے میں وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے اہم کردار ادا کیا۔ میجر (ر) اعظم سلیمان کو اسٹیبلشمنٹ ڈویژن رپورٹ کرنے کی ہدایت کر دی گئی ہے ۔ تاہم جواد رفیق ملک کو پنجاب کا نیا چیف سیکرٹری مقرر کیا گیا ہے۔
http://gnnhd.tv/urdu/index.php/Pakistan/13126-1587582000