یہاں سے ن لیگ کی طرف سے چوہدری اشرف، پیپلزپارٹی کی طرف سے غلام فرید کاٹھیا اور تحریک انصاف کی طرف سے محمد یار ڈھکو امیدوار ہیں۔
ن لیگ نے احسان الحق ادریس اور جلال الدین ڈھکو کو ٹکٹ نہیں دیا اس لئے وہ آزاد الیکشن لڑرہے ہیں۔ ن لیگ کی اس حلقے میں پوزیشن ڈانواں ڈول ہے۔ پیپلزپارٹی کی طرف سے یہاں پر غلام فرید کاٹھیا ہیں جو کئی بار الیکشن جیت چکے ہیں اور ق لیگ انہیں یہاں سپورٹ کررہی ہے۔تحریک انصاف کی طرف سےیہاں امیدوار محمد یار ڈھکو ہیں جو سابق چئیرمین ساہیوال کونسل رہ چکے ہیں۔ ان کی برادری کا یہاں اچھا خاصا ووٹ بنک ہے۔ جلال الدین ڈھکو جو محمد یار ڈھکو کا رشتہ دار ہے، وہ قومی اسمبلی پر محمد یار ڈھکو کو سپورٹ کررہا ہے۔ ایک اور امیدوار یہاں سے رانا طارق جاوید ہے جس کا اچھا خاصا ووٹ بنک ہے اور وہ آزاد لڑرہا ہے، پچھلے الیکشن میں وہ ق لیگ کیساتھ تھا۔
یہاں پر مقابلہ رانا طارق، ن لیگ، تحریک انصاف اور پی پی کے درمیان سخت ہوگا۔
© Copyrights 2008 - 2025 Siasat.pk - All Rights Reserved. Privacy Policy | Disclaimer|