webnise
MPA (400+ posts)
عمران خان، شاہ محمود قریشی، جاوید ہاشمی اور خورشید قصوری کے بعد تحریک انصاف کے پارلیمانی بورڑ نے متعدد امیدواروں کو ٹکٹ دینے کا فیصلہ کر لیا ہے۔ اسلام آباد کے دونوں حلقوں کا فیصلہ دو روز بعد کیا جائے گا۔
لاہور: (دنیا نیوز) تحریک انصاف کے پارلیمانی بورڑ نے متعدد امیدواروں کو ٹکٹ دینے کا اصولی فیصلہ کر لیا۔ اعظم سواتی کو مانسہرہ این اے 21 سے ٹکٹ دیا جائے گا۔ ڈاکٹر اظہر خان جدون کو ایبٹ آباد این 70، راجہ عامر زمان کو ہری پور سے ٹکٹ دینے کا فیصلہ کر لیا گیا۔ سردار یعقوب کو ایبٹ آباد این اے 18 سے ٹکٹ دیا جا رہا ہے۔ جہانگیر ترین کو لودھراں این اے 154 سے ٹکٹ دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ شیر افگن نیازی کے بیٹے ڈاکٹر امجد کو این اے 72 سے ٹکٹ دیا جا رہا ہے۔ سہیل کمبڑیال کو پنڈی گھیب این اے 58 سے ملک امین اسلم کو اٹک این اے 57 سے ٹکٹ دیا جا رہا ہے۔ یوتھ ونگ کے صدر سجاد فیاض کو اپر دیر حلقہ نائن فور سے صوبائی ٹکٹ دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ مزید ٹکٹوں کے فیصلے کے لیے اجلاس 30مارچ کو دوبارہ طلب کر لیا گیا ہے۔ اسلام آباد کے دونوں حلقوں کے ٹکٹ کا فیصلہ دو روز بعد کیا جائے گا۔
http://dunyanews.tv/index.php/ur/Pakistan/166446
http://dunyanews.tv/index.php/ur/Pakistan/166446
Last edited by a moderator: