Siasi Jasoos
Chief Minister (5k+ posts)
لاہور: (دنیا نیوز) پاکستان سٹاک مارکیٹ میں کاروباری ہفتے کے پہلے روز زبردست تیزی دیکھی گئی جس کے بعد حصص مارکیٹ کے 100 انڈیکس میں 797 پوائنٹس کی تیزی دیکھی گئی۔
دنیا نیوز کے مطابق سٹاک مارکیٹ میں آج تیزی دیکھی گئی، کاروباری ہفتے کے پہلے روز رواں ماہ کے دوران پہلی بار سٹاک مارکیٹ مثبت بند ہوئی۔ حصص مارکیٹ کا 100 انڈیکس 797 پوائنٹس بڑھ گیا۔ جس کے بعد سٹاک مارکیٹ کا انڈیکس 29 ہزار 562 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا۔
ذرائع کے مطابق کاروبار میں تیزی کی وجہ سے آج 2.7 فیصد کا کاروبار ہوا۔ ٹریڈنگ کے دوران ایک موقع پر بڑی مندی دیکھی گئی مندی کی وجہ سے 28670.98 پوائنٹس کی سطح پر ریکارڈ کیا گیا۔ تاہم اسکے باود سرمایہ کاروں نے دلچسپی دکھائی جس کے بعد بڑی مندی تیزی میں بدل گئی۔ اور انڈیکس 29609.16 پوائنٹس کی سطح پر آ گیا۔
حصص مارکیٹ کا 100 انڈیکس کاروبار کے پہلے روز اختتام پر 797.79 پوائنٹس کی تیزی کے بعد 29562.42 پوائنٹس کی سطح پر پہنچ گیا، رواں ماہ پہلی بار سٹاک مارکیٹ میں مثبت بند ہوئی۔ اس تیزی کی وجہ سے حصص کی مالیت میں 140 ارب روپے سے زائد کا اضافہ ہوا۔
اُدھر مارکیٹ میں ڈالر کی قدر میں معمولی مندی دیکھی گئی، انٹر بینک میں 4 پیسے جبکہ اوپن مارکیٹ میں امریکی کرنسی 50 پیسے گھٹ گئی۔
تفصیلات کے مطابق کاروباری ہفتے کے پہلے روز انٹر بینک میں روپے کے مقابلے میں ڈالر 4 پیسے کم ہو کر 158.62 روپے پر بند ہوا۔
اسی طرح اوپن مارکیٹ میں بھی ڈالر کی قدر میں گراوٹ دیکھی گئی جس کے بعد امریکی کرنسی 50 پیسے تنزلی کے بعد 158.90 روپے کی سطح پر پہنچ گئی۔

http://urdu.dunyanews.tv/index.php/ur/Business/505567
- Featured Thumbs
- https://i.imgur.com/d8mWFdk.jpg
Last edited by a moderator: