سندھ میں پیپلز پارٹی کے رہنما کی غریب پروری کی ویڈیو سامنے آگئی
پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما کی غریب پروری کی ویڈیو منظر عام پر آ گئی ، پیپلز پارٹی سندھ کے سینئر رہنما عبدالرحمان چاچڑ نوٹ لہرا لہرا کر غریبوں کی مدد کرتے رہے
لیکن اس مشکل وقت میں بھی بہت سے ایسے "غریب پرور” ہیں جو مدد تو کرتے ہیں مگر غریب کی عزت نفس کا جنازہ نکال کر۔ ایسے ہی کام کیا پیپلز پارٹی کے رہنما نے۔
سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ایک ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ پیپلز پارٹی سندھ کے رہنما عبدالرحمان چاچڑ کیمرے کے سامنے نوٹ لہرا لہرا کر غربا میں فی کس پورے ایک ہزار روپے تقسیم کر رہے ہیں۔