حکومت کی کاردگی میں صرف ضرب عضب اور پاک چین اقتصادی شاہراہ ہے ، اس کے علاوہ سب ، ویسا ہی ہے جیسا ہر حکومت میں ہوتا ہے ، تعلیم ، صحت ، پولیس ، غیر ملکی قرضے ، کسی قسم کا بدلاؤ نہیں حکومت وقت کی کارکردگی ضرب عضب اور پاک چین اقتصادی شاہراہ کی وجہ سے بہتر سمجھی جا رہی ہے ، لیکن ؟ انتظام و انصرام میں کسی قسم کی کوئی بنیادی تبدیلی ابھی ممکن نا ہو سکی ، زرداری کا دور بدترین تھا ، مشرف کی بہت سی پالیسیاں ابھی تک عوام کے لیے فائدہ مند ہیں ، ہاں مگر ؟ بلدیاتی ادارے کیا سے کیا ہوے ؟ تعلیم وہی ہے ، صحت ویسی ہی ہے ، پولیس ؟ تبصرہ کرنا ہی بیکار ہے ، تو پھر کارکردگی کیا ہے ؟ یہی سوال ہے جو ضیاہ الحق بعد ، تاحال ہر حکومت سے جواب طلب ہے