پنجاب کے دیہی اور شہری علاقوں میں ہنگامی سیلابی صورتحال کا خطرہ
پاکستان میں طوفانی بارشوں سے بالائی علاقوں میں خطرناک فلیش فلڈزاورلینڈ سلائیڈنگ۔پنجاب کے دیہی اور شہری علاقوں میں ہنگامی سیلابی صورتحال کا خطرہ۔یہ خطرہ نہ ہوتا اگر کالاباغ ڈیم ہوتا جو اسی پانی سے70 لاکھ ایکڑ فصلیں بھی سیراب کرتا اور3600میگا واٹ سستی بجلی بھی بناتا۔
پاکستان کی بلند چوٹیاں، خوبصورت وادیاں، حسین دریا ۔ ۔ ۔ یہ سب پر فضا نظارے ہمارے ہیں۔ سیاحت ان نظاروں کا حسن جا کر نظارہ کرنے کا نام ہے۔ یہاں بے پناہ کوڑا کرکٹ اور جابجا غلاظت چھوڑ جانے کا نہیں۔
پنجاب اسمبلی،سپیکرچوہدری پرویزالٰہی کی زیرسرپرستی،پہلے پارلیمانی سال میں کارکردگی میں قومی وصوبائی اسمبلیوں میں نمبر1
پنجاب اسمبلی،سپیکرچوہدری پرویزالٰہی کی زیرسرپرستی،پہلے پارلیمانی سال میں کارکردگی میں قومی وصوبائی اسمبلیوں میں نمبر1۔ آئینی تقاضوں کے عین مطابق اجلاس, مفاد عامہ کے لئے قانون سازی، ہر سوال کا جواب، ہر تحریک پر ایکشن، ہر نوٹس پر توجہ, نئی اسمبلی بلڈنگ اور مسجد کا بھی جلد افتتاح۔
پاکستان کےخلاف بھارت آبی جنگ پراترآیا۔ سندھ طاس معاہدےکی خلاف ورزی کرتےہوئےبغیرپیشگی فلڈالرٹ دئیےبھارت نےپاکستانی دریاؤں میں لاکھوں کیوسک پانی چھوڑدیا۔ دشمن کےایسےخطرناک وارکامقابلہ کرنےکےلئےکالاباغ ڈیم ہماری فرسٹ لائن آف ڈیفنس بن سکتاہے۔ وقت ضائع نہ کیجیے!
نمک حرام بھارت کوپاکستانی نمک کی برآمد فوراً بندکی جائے
۔بھارت ہمارےکھیوڑہ کانایاب معدنی نمک اونے پونے لیکردنیا کو "ہمالیہ نمک" کے نام سے 200 گنا قیمت پر بیچ رہاہے۔یہ کُھلی بھارتی لوٹ مار توہے ہی مگرآج یہ ہمارے کشمیر کےذخموں پرنمک چھڑکنےکےبھی مترادف ہے۔
جو علم کی روشنی سے ہزاروں چراغ جلاتا ہے، جو کتاب کی قوت سے قوم بناتا ہے، جو پڑھنا، لکھنا، آگے بڑھنا سکھاتا ہے۔ آئیے 5 اکتوبر یوم اساتذہ کے موقع پر اپنے محسن، اپنے استاد کو سلام پیش کریں۔
حالیہ ناکامیوں کے باوجود سرفراز احمد کو بہر حال پاکستان کو دنیا کی نمبرون T20
کرکٹ ٹیم بنانے کا اعزازجاتا ہے
شائقین کرکٹ سرفراز کی قیادت میں #ICC
چیمپئینز ٹرافی 2017 کے فائنل میں
ہندوستان کو ہرانے کا معرکہ ہمیشہ یاد رکھیں گے
لاہور میں زیر زمین پانی 2025 تک ختم ہونے کا خطرہ، چئیرمین پاکستان عدالتی واٹر کمیشن۔ پھر کیا ہو گا۔ سوچا ہے آپ نے؟ پانی کی حفاظت زندگی کی ضمانت اور ہماری اگلی نسلوں کی امانت ہے۔ اس امانت میں خیانت تباہی کو دعوت ہے۔
دشمن پاکستان کا پانی بند کرنے کے درپہ مگر کالاباغ ڈیم مخالفین اپنی بے جا ضد پر قائم۔
2025
تک پاکستان میں پانی کی شدید قلت، خدانخواستہ ہوئی، تو اس عذاب کے ذمہ دار حقیقت سے انجان یہی مخالفین ہوں گے۔
جاوید اقبال کے آج کے کارٹون کا پیغام۔
کراچی ۔ راولپنڈی تیز گام ایکسپریس میں اندہوناک آتشزدگی
کراچی ۔ راولپنڈی تیز گام ایکسپریس میں ہونے والی اندہوناک آتشزدگی اور اس سے ہونے والے کربناک جانی نقصان پر جتنا بھی اظہارِ دکھ کیا جائے وہ کم ہے۔ آئیے اس حادثہ کے مرحومین کےلیے بلندی درجات اور زخمیوں کی جلد صحتیابی کی دعا کریں۔
پاکستان میں ماحولیات کو نئے تعلیمی نصاب میں لازمی مضمون بنایا جائے:مونس الٰہی
موسمی تبدیلی اور اس سے نبرد آزما ہونے کی تعلیم اور عملی تربیت آج فراہم کرنے
سے ہی ہم اپنا کل محفوظ اور بہتر رکھ سکیں گے
لاہور (تاریخ11 نومبر 2019) پاکستان میں ماحولیات کوتعلیمی نصاب میں لازمی مضمون بنایا جائے۔ نئے قومی تعلیمی سلیبس میں ہر سطح پر طالب علموں کو موسمی تبدیلی اور اس سے نبرد آزما ہونے کی تعلیم اور عملی تربیت آج فراہم کرنے سے ہی ہم اپنا کل محفوظ اور بہتر رکھ سکیں گے۔ نوجوان نسل کو ماحولیات کی تعلیم ویسے ہی دی جائے جیسے اردو، انگریزی،سائنس وغیرہ کے لازمی مضامین کی دی جاتی ہے۔
ان خیالات کا اظہار پاکستان مسلم لیگ کے سینئر رہنما اور ممبر قومی اسمبلی مونس الٰہی نے ایکو فرینڈز پاکستان کی ماحول دوست و آگاہی مہم پر ٹیم لیڈر ایکو فرینڈ زرضوان ممتاز علی سے تفصیلی بریفنگ کے بعد کیا۔ مونس الٰہی نے کہا کہ پاکستان مسلم لیگ پاکستان کی واحد سیاسی جماعت ہے جس نے پاکستان میں ماحول کی بہتری اور موسمی تبدیلی سے بچاؤ کے لیے اہم ترین عملی اقدامات اور پالیسی سازی کی ہے۔ اس امر کے معترف نہ صرف پاکستان کے عوام بلکہ بین الاقوامی ادارے بھی ہیں۔ سینئر رہنما پاکستان مسلم لیگ مونس الٰہی نے ایکو فرینڈز گوجرانوالہ کی اپنے شہر کے تعلیمی اداروں میں بے مثال ماحول دوست و آگاہی مہم کو بے حد سراہا اور ٹیم کو مبارک باد دی۔ بریفنگ میں احمد فاران خان، سید شاکر حسین شاہ اور شمائل عباس بھی موجود تھے۔
آخری حربےکےطورپرمودی نےکشمیر میں آرمی،ائیر فورس اورنیوی کامشترکہ آپریشن شروع کردیا۔ بہادرکشمیریوں نےجس طرح بذدل اورظالم بھارتی فوج کو شکست دی اسی طرح وہ اس مشترکہ فورس کو بھی ناکوں چنے چبوا دیں گے۔ انشااللہ