Pakistan to Return U.S. Chopper Tail / Pak, US to cooperate on future high-value targets

Re: Pakistan to Return U.S. Chopper Tail / Pak, US to cooperate on future high-value targets - Afsoos ......!!!!!

Fawad Digital Outreach Team US State Department



ميں سمجھنے سے قاصر ہوں کہ کس منطق اور فہم کے تحت کچھ ميڈيا پنڈت اور فورمز پر راۓ دہندگان سينيٹر جان کيری کے پاکستان ميں بيانات کو امريکی دھمکی سے تعبير کر رہے ہیں۔ امريکہ اور پاکستان نے دہشت گردی کے خاتمے اور اس مقصد کے حصول کے ليے اکھٹے عالمی سطح پر عزم کا اظہار کيا ہے۔ اس تناظر ميں جب سينيٹر کیری سے ايک مفروضے کی بنياد پر يہ سوال کيا گيا کہ اگر امريکہ کے پاس کسی ايسے دشمن کے بارے ميں کوئ معلومات ہو جو دونوں ممالک کو مطلوب ہے تو اس صورت میں امريکہ کا ردعمل کيا ہو گا۔ اس پر انھوں نے يہی واضح کيا کہ امريکہ مربوط ردعمل کا اظہار کرے گا جو کہ واحد منطقی جواب تھا۔


سينيٹر کيری نے يہ واضح کيا کہ "امريکہ اور پاکستان اسٹريجيک اتحادی ہيں جنھيں مشترکہ دشمن کا سامنا ہے"۔ پاکستان ميں ان کی موجودگی کا مقصد سفارتی ذرائع سے دونوں ممالک کے مابين اعتماد کو بحال کرنا اور پاکستان کی قيادت سے گفت و شنيد کے ذريعے دونوں ممالک کے درميان دورياں کم کرنا ہے۔ سينيٹر کيری، امريکہ کی طرح اس بات کو سمجھتے ہيں کہ اپنے مشترکہ دشمن سے نبرد آزما ہونے کے لیے دونوں ممالک کے مابين مضبوط اتحاد انتہائ اہم ہے۔


اس ميں کوئ شک نہیں کہ سينيٹر کيری نے پاکستان ميں القائدہ چيف کی موجودگی اور افغانستان ميں ہمارے مدمقابل دشمنوں کی پاکستان ميں محفوظ پناہ گاہوں کے حوالے سے شديد تحفظات کا اظہار کيا ہے۔ ليکن ان عناصر کی پاکستان ميں موجودگی خود پاکستان کے لیے براہراست خطرہ ہے۔ چارسدہ میں حاليہ خودکش حملہ اور اس کے نتيجے ميں 80 سے زائد فوجی جوانوں کی ہلاکت اس حقيقت کا واضح ثبوت ہے۔


ہميں يہ نہيں بھولنا چاہیے کہ پاکستان نے مقامی طالبان اور القائدہ سے منسلک تنظيموں کے خلاف جاری جنگ ميں ہزاروں فوجيوں اور بے گناہ شہريوں کی قربانی دی ہے۔ يہ بات دونوں اتحاديوں کے بہترين مفاد میں ہے کہ مستقبل ميں پاکستان ميں دہشت گردی سے متعلق کسی بڑے ٹارگٹ کے خلاف مل کر کام کيا جاۓ۔


فواد ڈيجيٹل آؤٹ ريچ ٹيم يو ايس اسٹيٹ ڈيپارٹمينٹ






 

drkjke

Chief Minister (5k+ posts)
Re: Pakistan to Return U.S. Chopper Tail / Pak, US to cooperate on future high-value targets - Afsoos ......!!!!!

5-16-2011_70863_1.gif


5-16-2011_70864_1.gif


why you ppl seem surprised
till you not change the system and dont fire all the civilian rulers and generals nothing will change
these generals and rulers will keep playing dramas with you of pseudo word fights with americans meanwhile they will keep doing the job for americans untill your nation is no more intact
wake up now or you lose everything
 

Back
Top