Kashif Rafiq
Prime Minister (20k+ posts)
کراچی(24نیوز) پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آج کاروبار کے دوران زبردست تیزی دیکھنے میں آئی جبکہ انٹر بینک اور اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قدر میں کمی ہوگی۔
پاکستان اسٹاک ایکسچینج کے 100انڈیکس میں زبردست تیزی دیکھنے میں آئی جبکہ انٹر بینک اور اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قدر میں اتار چڑھاؤ کا سلسلہ جاری ہے۔ کاروبار کا آغاز مثبت انداز میں ہوا اور ابتدا میں 100 انڈیکس 449 پوائنٹس اضافے سے 35399 پر پہنچ گیا۔ کاروبار کے دوران 100 انڈیکس میں 1010 پوائنٹس کا اضافہ ہوگیا جس سے انڈیکس 35950 پوائنٹس سے تجاوز کرگیا۔
بدھ کے روز کاروبار کے دوران انٹر بینک میں ڈالر کی قدر 42 پیسے کمی کے بعد 149 روپے 80 پیسے ہوگئیجبکہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت میں 50 پیسے اضافے سے 150.50 ہوگئی۔

- Featured Thumbs
- https://i.imgur.com/C5fMhg1.jpg
Last edited by a moderator: