ArtistSajid
Citizen
او ایل ایکس پر فراڈ۔ نوسربازوں کا گروہ
ایک عزیز کے ساتھ ہوا دس ہزار روپے کا فراڈ، موبائل کا اشتہار دیکھا، رابطہ کیا، علاقہ بٹگرام بتایا گیا، مزید تفصیلات پوچھیں تو بتایا گیا بٹگرام میں چاروالی گلی سے تعلق ہے۔ دو تین دن تک بات چیت ہوئی۔ فراڈ کرنے والا گروہ دونمبری کا ماہر ہے۔ موبائل کی کئی تصاویر بھیجیں۔ پھر موبائل وڈیو کا پوچھا گیا تو وڈیو بھی ایسی بھیج دی گئی جو دیکھنے میں اصل لگ رہی تھی۔اسکے شناختی کارڈ کی تصویر بھی بھیج دی۔ جس پر آزادکشمیر لکھا تھا، پوچھنے پر بتایا گیا۔ تعلق آزادکشمیر سے ہے رہتے بٹگرام میں ہیں۔آفر کی گئی کہ آدھے پیسے بھیج دیں آدھے جب آپ کو کورئیر مل جائے گا تو بھیج دیجئے گا۔آدھے پیسے بھیجنے پر اس نے ٹی سی ایس کی رسید کی فوٹو بھیج دی ۔ ایک دن بعد ٹی سی ایس سے معلوم کرنے پر پتہ چلا یہ رسید جعلی ہے اور رسید کا نمبر لاہور کا ہے۔ بٹگرام کا یہ سیرئیل نمبر ہی نہیں ہے۔ اسکے بعد سے دونوں موبائل نمبرز بند۔ بعد میں معلوم ہوا۔ اس طرح کا فراڈ ایک اور شخص سے بھی ہوا، علاقہ ملتان بتایا گیا لیکن جب فون نمبرز سے شناختی کارڈ کی معلومات حاصل کی گئیں پولیس کے ذریعے تو وہ صوابی کا ایڈریس نکلا۔
سب لوگوں سے گزارش ہے کہ او ایل ایکس پر کسی سے کچھ بھی لینے سے گریز کریں۔
اور اس فراڈیے کے موبائل نمبرز سکرین شاٹس میں دیے گئے ہیں۔ جس سے معلومات حاصل کی جا سکتی ہیں۔اور اگر کوئی مدد کر سکتا ہے اسکی جس سے فراڈ ہوا۔