ایڈمن نے ایک خاتون ممبر کے اعتراض اور دوسری خاتون ممبر کی منشاء کے مطابق فورم کے تمام ممبران پر اپنی مرضی ٹھونس دی ہے
یہ سرا سر زیادتی اور ظلم ہے
اگر حثیت صرف خواتین کی بات کی ہی ہے تو فورم کے مین پیج پر لکھ دیں یہاں صرف خواتین کی بات سنی اور مانی جائے گی
کبھی کبھار کوئی ایسی بات بھی کسی ممبر سے کہنی ہوتی ہے جو سب کے سامنے تھریڈ پر یا وال بورڈ پر نہیں کہی جاتی ، اس لئے تقریباً تمام ہی فورمز پر پرائویٹ میسج کا آپشن موجود ہوتا ہے
زبردستی اپنی مرضی ٹھونسنے کی بجائے ایڈمن کو ووٹنگ کروانی چاہئے نہ کے دو خواتین کی پسند کو فورم کے لاکھوں ممبران پر مسلط کر دینا چاہئے
میری آپ سے درخواست ہے آپ پرائویٹ مسیج کا آپشن ہمیں واپس لوٹائیں اور اگر آپ سمجھتے ہیں کہ وہ آپشن نہیں آنا چاہئے تو پھر اس کے لئے پول رکھا جائے تا کہ عوام اپنی رائے دے ،،، پھر جو بھی فیصلہ ہو گا سب کو منظور ہو گا
راز اس فورم کا بہت سینئر اور ریگولر ممبر ہے ، آپ کے اس انتہائی اقددام کی وجہ سے آپ کو اس کے جانے پر بھی کوئی اعتراض نہیں ہے تو اس سے تاثر جا رہا ہے شاید ایڈمن میں فرعونیت رچ بس گئی ہے
آپ پرائیوٹ میسج کا آپشن واپس کر کے فورم رولز میں یہ شک بھی ڈال دیں کہ فورم رولز کی خلاف ورزی پر سپر ایڈمن فورم ممبران کے پرائویٹ میسجز پڑھ سکتی ہے پر خدارا ہم سے پرائویٹ میسج کا آپشن مت چھینیں