News Night With Neelum Nawab 22nd November 2015 - Shahzain Bugti Exclusive

Admiral

Chief Minister (5k+ posts)
Re: Kya Baloch Sardar ki janib sy awam k sath na insafi hoi?

اوہو، نہ جی نہ، توبہ کرو توبہ
یہ زمیندار، جاگیردار، وڈیرے، سردار، کارخانے دار،سرمایہ دار، یہ کیسے کسی پر ظلم کر سکتے ہیں، یہ تو انسانی حقوق کے علم بردار ہیں، جمہورزادوں کے مائی باپ ہیں، انہی کی بدولت ہی تو ملک میں جمہوریت رواں دواں ہے اور معیشت بگٹٹ آگے ہی آگے دوڑتی جارہی ہے
ملک میں انصاف کی اتنی فراوانی ہے کہ لوگوں کو انصاف سڑکوں پر ہی کہیں روڑی کنارے پڑا ہوا ،مل جاتا ہے
لوگ اتنے امن پسند اور صلح جُو ہو چکے ہیں کہ اپنے بچوں کے قاتلوں کو بھی معاف کر دیتے ہیں
روٹی اور اناج اتنا سستا ہو چکا ہے کہ بوڑھی عورتیں بھی اتنا پیٹ بھر کر ناشتہ کرتی ہیں کہ صبح چہل قدمی کو نکل جاتی ہیں اور رات گئے تک میٹرو اور دیگر اربوں مالیت کی سڑکوں پر چہل قدمی کرتے کرتے ساتھ ساتھ شغل کے طور پر میٹھے پُھّلے بیچ رہی ہوتی ہیں
جب ان بیچاریوں کو ورزش کی ضرورت محسوس ہوتی ہے، تو پُھّلے خرید لو ، پُھّلے خرید لو ، کی آوازیں لگاتی ، گاڑیوں کے پیچھے جاگنگ کرنا شروع کر دیتی ہیں
 

Back
Top