Nadeem Malik And Zubair Umar Response On Judicial Commission Report

ifteeahmed

Chief Minister (5k+ posts)
اگر واقعی جوڈیشل کمیشن کی رپورٹ آ گئی ہے تو اسے سب کے سامنے ہونا چاہیے .. میڈیا یہ بتا رہا ہے کہ رپورٹ ن لیگ کو بھجوائی گئی اور پھر ن لیگ کا کہنا ہے کہ رپورٹ میں تحریک انصاف کے الزامات مسترد کردیے گئے ہیں۔
یعنی کہ فلحال رپورٹ کے مطابق نہیں بلکہ ن لیگ کے مطابق تحریک انصاف کے الزامات مسترد ہوئے ہیں .. جب تک تحریک انصاف کی قیادت کا بھی یہی کہنا ہے کہ جب تک رپورٹ انکے پاس نہیں آجاتی اور اسے پڑھ نہیں لیتے اس سے پہلے رپورٹ کے فیصلے کے بارے میں میڈیا پر چلوائی جانے والی خبروں پر کوئی کمنٹ نہیں کر سکتے۔

تو آپ سب سے بھی یہی گزارش ہے کہ ابھی سے اپنا رد عمل دکھانے کی بجائے اصل رپورٹ تحریک انصاف کو ملنے دیں اور پٹواریوں کا کیا ہے انکو ناچنے دو !وہ تو اس وقت بھی اپنے لیڈر کا دفاع کر لیتے ہیں جب اسے پورے پاکستان سے گالیاں پڑ رہی ہوں ! لہٰذا .. ذرا صبر سے کام لیں۔
 

zzzindagi

Minister (2k+ posts)
زبیر کی باتوں سے یہ لگتا ہے کے رپورٹ میں بوہت سی باتیں نوں لیگ کے خلاف بھی ہیں اسی لئے اس نے کہا ہے کے رپورٹ میں کچھ پوائنٹ ان کے اور کچھ تحریک انصاف کے حق میں بھی ہو سکتے ہیں اور سب کو لڑنا نہیں چاہیے اور آگے دیکھنا چاہیے . ان کو ایسا لگتا ہے کے تحریک انصاف کے ہاتھ میں بھی بوہت کچھ آ جائے گا کے اس کو وجہ بنا کر اس کیس کو آگے لیجایا جائے ..
 

zzzindagi

Minister (2k+ posts)
اگر رپورٹ نوں لیگ کے حق میں تھی تو وو اس کو کل بھی آوٹ کر سکتی تھی اتنی کیا جلدی تھی ان کو کے آج ہی لیک کر دیں آخر ایک دن پہلے میڈیا کو بتانے سے کیا حاصل ہونا تھا نوں لیگ کو یہ پروپیگنڈا تو وو رپورٹ آوٹ کرنے کے بعد بھی کر سکتے تھے اور بھرپور کر سکتے تھے جب تھی ہی ان کے حق میں ... مجھے لگتا ہے کے نوں لیگ تو اندازہ تھا کے تحریک انصاف تب تک کچھ نہیں بول سکتی جب تک رپورٹ سامنے نہیں آ جاتی تو کیوں نے تب خالی میدان دیکھ کر اکیلے ہی کھیلا جائے اور جب تک رپورٹ آتی ہے اگر تحریک انصاف کے حق میں کچھ ہوا بھی تو ان کی میڈیا کوکمپین تو ایک دن پہلے سی ہی شروع ہو گی ہے اور تحریک انصاف کو ایک دن پہلے ہی دفاہی پوزیشن میں بھیج دیا ہے.