اگر نواز شریف غدار تھا تو اس کی امن پالیسی پر خان کیوں چل رہا ہے اور امن کا نوبل انعام اسے دینے کا مطالبہ کیوں کیا جا رہا ہے - نواز تو اسی مودی کو پاکستان لایا تھا - خان کا تو وہ فون بھی نہیں سنتا - نواز کا سب سے بڑا کارنامہ اسی بھارتی جنتا پارٹی کے لیڈر اٹل بہاری واجپائی کو مینار پاکستان لا کر امن کا اصل پروسیس شروع کرنا تھا جب دوستی بس سروس بھی شروع ہوئی اور مسلہ کشمیر بھی حل کے قریب تھا - اس وقت مشرف نے کارگل کر کے سارے امن کا ستیا ناس کر دیا - فوج نہ مکمل امن چاہتی ہے اور نہ جنگ چاہتی ہے اگر فوج جنگ چاہتی تو اس دفع بھارت کو للکارتی مگر پائلٹ واپس کر کے جنگ کو ٹال دیا گیا - فوج بہت دوستی بھی نہیں چاہتی کہ فوج کی اہمیت ہی ختم ہو جائے -