Hunain Khalid
Chief Minister (5k+ posts)
نوازشریف اور آصف زرداری کی بیرون ملک بنکوں میں خفیہ اثاثوں کی موجودگی، کرپشن کیسز ہونا اور سیاست میں آنے کے بعد ان کے کاروبار کا تیزی سے ترقی کر جانا کوئی نئی بات نہیں ہے_
زرداری حکومت میں نوازشریف کے کرپشن کیسز ختم ہونا اور شریف حکومت میں رانا ثناءاللہ، شہباز شریف، زرداری اور ایان علی کو کلین چٹ ملنا بھی ہمارے سامنے ہے_ اس کے علاوہ میٹرو بس منصوبوں کا کوئی آڈٹ نہ ہو پانا، ایل ڈی اے کی عمارت میں ریکارڈ کا جلنا اور احتساب کمیشن کو آزاد ادارہ بنانے کے لیے کوئی کوشش نہ کرنا بھی کسی ذی شعور انسان کے سمجھنے کے لیے کافی ہے_
اس کے علاوہ ن لیگ اور پیپلزپارٹی کی پچھلے تقریبا آٹھ سال سے حکومتوں نے جس خوبصورتی سے کرپٹ لوگوں کی سرپرستی کی اور ان کو ہر ممکن کوشش کر کے انصاف اور احتساب سے بچایا ہے اس کے بعد ان کی سوچ کی اصلیت کوئی ڈھکی چھپی نہیں رہ جاتی_ لیکن اگر یہ سچ ان کی زبان پر بھی آ جائے تو سونے پر سہاگہ کے ہی مترادف ہے_
کچھ عرصہ قبل شریف بادشاہت کے نئے شہزادے حمزہ نے سکول کے بچوں کو کرپشن برادشت کرنے کا درس دیا تو پیپلزپارٹی کے وزیراعلی بھی کسی طور پیچھے نہ رہے اور اس کارخیر میں آج اپنا حصہ ڈال گئے_

Last edited: