Microsoft Plans to Say Goodbye to Windows XP

Arslan

Moderator
ونڈوز آپریٹنگ سسٹم دنیا کا کامیاب ترین آپریٹنگ سسٹم ہے، جو دنیا کے تیس فیصد کمپیوٹرز پر انسٹال ہے۔


حال ہی میں مائیکروسافٹ کی طرف سے سامنے آنے والی ایک خبر کے مطابق مائیکرو سافٹ نے 13 سال پرانے آپریٹنگ سسٹم کو مزید اپڈیٹس کے بغیر 8 اپریل کو چھوڑنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔یعنی 8اپریل کے بعد کوئی مزید اپ ڈیٹ جاری نہیں کیا جائے گا۔

تازہ رپورٹ کے مطابق ونڈوز ایکس پی دنیا کے 29.23 فیصد کمپیوٹرز میں استعمال ہوتی ہے۔کمپنی کی طرف سے سامنے آنے والے آپریٹنگ سسٹم میں سے ایکس پی سب سے کامیاب سسٹم رہا ہے اور دسمبر میں کمپنی کے شئیرز کو 0.25 فیصد تک اُوپر بھی لے کر گیا ہے۔
مائیکرو سافٹ کی طرف سے سامنے آنے والا نیا آپریٹنگ سسٹم ونڈوز 8.1 کے استعمال میں بھی خاصہ اضافہ نظر آیا ہے۔بر تر ونڈوز وسٹا 3.95 فیصد کے ساتھ تیسرے نمبر پر ہے۔ونڈوز 8 کے صارفین کے ساتھ ملا کر دیکھا جائے تو اس نے پوری شئیر مارکیٹ کا 10.58 فیصد بنایا ہے۔

اگر اس کا مقابلہ پرانے آپریٹنگ سسٹم کے ساتھ کیا جائے تو نتائج کچھ خاطر خواہ نہیں ہونگے۔ونڈوز 7 نے ابھی تک مارکیٹ کے 47.49 فیصد شئیر کو کنٹرول کیا ہوا ہے۔ ونڈوز 7 کو مارکیٹ کے 17 فیصد شئیر حاصل کرنے کے لیے ایک سال سے بھی کم کا عرصہ لگا۔


جبکہ ونڈوز 8/8.1 نے 15 مہینوں میں صرف 10 فیصد ہی حاصل کیے۔اسی دوران میک اور لینکس نے صرف 5فیصد شئیر ہی حاصل کئے۔

source

 

Rizwan2009

Chief Minister (5k+ posts)
ونڈوز ايکس پي ونڈوز سيون اور ايٹ کے مقابلے ميں بہتر آپريٹنگ سسٹم ہے کيونکہ چھوٹے اور سست کمپيوٹرز پر بھي بآساني چل جاتا ہے
 

uetian

Senator (1k+ posts)
Microsoft 10,11 baar yahi announcement ker chuki hay,

laiken har bar kuchh dino baad phir say nai tareekh dey dyti hay.
:lol:

Tareekh peh Tareekh, Tareekh peh Tareekh
:biggthumpup:
 

gaozaban

MPA (400+ posts)
ونڈوز ايکس پي ونڈوز سيون اور ايٹ کے مقابلے ميں بہتر آپريٹنگ سسٹم ہے کيونکہ چھوٹے اور سست کمپيوٹرز پر بھي بآساني چل جاتا ہے

لیکن ونڈوز ایکس پی کرپٹ بھی بہت جلدی ہو جاتی ہے۔ اِس کے علاوہ وائرس بھی اس کو بہت جلد اور بہت شدید خراب کر دیتے ہیں۔ جب ونڈوز ایکس پی نئی نئی آئی تھی تو سب لوگ آپ کی طرح کہتے تھے کہ ونڈوز ۹۸ کی تو بات ہی کچھ اور ہے۔ لیکن پھر سب نے ونڈوز ایکس پی کو مان لیا۔ اِسی طرح لوگ ایک دن ونڈوز ۷ کو بھی مان لینگے۔ میں ونڈوز ۳.۱ سے لیکر وینڈوز ۸ تک ساری ونڈوز اِستعمال کر چکا ہوں۔
 

Back
Top