expert analysis
Senator (1k+ posts)

مشہور ٹیکنالوجی کمپنی ایپل انکارپوریشن نے تین کیمروں والے آئی فون 11 کے مختلف ماڈلز متعارف کروادئیے ہیں۔
آئی فون 11 پرو کے پیچھے 3 کیمرے دیے گئے ہیں، جن میں وائڈ اینگل، ٹیلی فوٹو اور الٹرا وائڈ شامل ہیں ، جو کسی فیجٹ اسپنر جیسا معلوم ہوتاہے ۔
یہ کیمرے سوشل میڈیا پر بہت سارے مزاحیہ لطیفوں کا سبب بن رہے ہیں ایسے میں نوبل انعام یافتہ ملالہ یوسفزئی نے بھی ایک دلچسپ ٹوئٹ کر ڈالا۔
22 سالہ ملالہ یوسفزئی نے آئی فون پرو کی لانچ کے دن پہنے اپنے کپڑوں کی تصویر شیئر کی اور کہا کہ کیا اتفاق ہے کہ میں نے آج یہ کپڑے پہنے جبکہ آئی فون 11 لانچ ہوا ہے۔
تصویر میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ملالہ گہرا نیلا لباس زیب تن کئے ہوئے ہیں جس پر ایک پیٹرن کے کڑھائی والے شیشے لگے ہیں۔
https://twitter.com/x/status/1171528590703202304
دیگر سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے بھی پُرمزاح ٹوئٹس کئے جارہے ہیں۔
https://twitter.com/x/status/1171449185150750726 https://twitter.com/x/status/1171441540431937543 https://twitter.com/x/status/1171460129557925889

آئی فون 11 کے بارے میں ملالہ کا دلچسپ ٹوئٹ
مشہور ٹیکنالوجی کمپنی ایپل انکارپوریشن نے تین...

- Featured Thumbs
- https://i.imgur.com/sp5BQsh.jpg
Last edited by a moderator: