Raaz
(50k+ posts) بابائے فورم
بھارت میں قائداعظم کی تمام تقاریر عام کرنے کا حکم

NEW DELHI: The Central Information Commission ( CIC) has asked the government to evaluate two speeches made by Pakistan founder Mohammad Ali Jinnah during pre-Independence era that are stored in the All India Radio archives and explain the reasons for withholding them if it intends to do so. Prasar Bharati had declined to give the information saying it would adversely affect security and strategic interests of the country and impact its relations with Pakistan.
http://articles.timesofindia.indiat...formation-commission-recordings-prasar-bharti
بھارت میں بانی پاکستان قائداعظم محمد علی جناح کی تمام تقاریر عام کرنے کا حکم۔ بھارتی حکومت اپنی سوچ تبدیل کرے، تعلقات کو جواز بنا کر کسی کی معلومات تک رسائی کی آزادی سلب نہیں کی جا سکتی: چیف انفارمیشن کمشنر
نئی دہلی: (آن لائن) بھارت کے چیف انفارمیشن کمشنر نے حکومت کو ہدایت کی ہے کہ آزادی سے پہلی کی گئی بانی پاکستان محمد علی جناح کی تمام تقاریر عام کر دی جائیں۔ بھارتی رائٹ ٹو انفارمیشن محکمے کے چیف کمشنر نے یہ فیصلہ ایک درخواست کی سماعت کے بعد سنایا۔ چیف انفارمیشن کمشنر نے اپنے حکم میں کہا کہ کسی بھی سرکاری افسر کے لیے یہ کہہ دینا آسان ہے کہ پاکستان یا پاکستان چلے جانے والے رہنمائوں سے متعلق کسی بھی معلومات کو خفیہ رکھنا چاہیے۔
انہوں نے کہا کہ حکومت کا فرض ہے کہ وہ تقاریر کے ایسے تمام ریکارڈز کو عوام کو مفت فراہم کرے۔ اب تک حکومت یہ کہہ کر یہ تقاریر عام کرنے سے منع کرتی رہی ہے کہ اس سے دونوں ملکوں کے تعلقات پر اثر پڑ سکتا ہے۔ واضع رہے کہ ایک کارکن سبھاش اگروال نے معلومات تک رسائی کے قانون (آر ٹی آئی) کے تحت قائد اعظم محمد علی جناح اور 1947ء میں پاکستان چلے جانے والے دوسرے اہم رہنمائوں کی تقاریر کی ریکارڈنگز حاصل کرنے کی درخواست کی تھی۔ چیف انفارمیشن کمشنر ستیانند مشرا نے اپنے فیصلے میں کہا کہ ''عام آدمی اور تاریخ کے طلبہ کی ہندوستانی تاریخ کے اس انتہائی دلچسپ پہلو کے بارے میں جاننے میں ہمیشہ دلچسپی رہی ہے۔ اس لیے یہ حکومت کا فرض ہے کہ وہ تقاریر کے ایسے تمام ریکارڈز کو عوام کو مفت فراہم کرے۔ اس سے پہلے حکومت نے دفعہ 8 (1 (a) کا حوالہ دیتے ہوئے یہ ریکارڈ دینے سے انکار کر دیا تھا

http://dunyanews.tv/index.php/ur/Pakistan/189752
Last edited by a moderator: