Murphy's Law
جو کوئی بھی عمرانی کامرانی کی خبر نہیں دیتا - وہ شیطانی خبر دیتا ہے
Newtons 2nd law of motion
MUJHAY KION NIKALa
Murphy's Law
جو کوئی بھی عمرانی کامرانی کی خبر نہیں دیتا - وہ شیطانی خبر دیتا ہے
چلیں راجہ صاحب پھر آپ کو ڈیٹا بھی دکھاتے ہیں اور آئینہ بھی
پہلی بات تو یہ کہ ٢٠١٣-١٤ کا ڈیٹا موجودہ حکومت نہیں بلکہ پچھلی حکومت کی کارکردگی کو ظاہر کرتا ہے. یہ آپ کسی سے بھی پوچھ سکتے ہیں لیکن آپ نے نہیں ماننا
پنجاب حکومت کے کیس میں موجودہ اور پچھلی دونوں حکومتیں ایک ہی ہیں. امید ہے یہ آپ بخوشی مان لیں گے
دوسری بات یہ ہے کہ آخری ڈیٹا ٢٠١٣-١٤ کا نہیں بلکہ ٢٠١٤-١٥ کا موجود ہے. لہٰذا آپ کی اہلیت تو یہیں سے ظاہر ہو گئی
اگر ہم ان دونوں کا موازنہ کریں تو معلوم ہوتا ہے کہ ٢٠١٣-١٤ میں پنجاب میں کل بیروزگاری ٦.٣٧ فیصد تھی جبکہ کی پی میں یہ شرح ٨.٣٦ فیصد تھی
٢٠١٤-١٥ میں یہی شرح پنجاب میں ٦.٣ جبکہ کے پی میں ٧.٧١ فیصد رہی
لہٰذا پنجاب حکومت صرف ٠.٠٧ فیصد کی کمی لا سکی جبکہ اسی دوران کے پی حکومت نے تقریباً ٠.٦٥ فیصد کی کمی حاصل کی
مزید غور کرنے پہ معلوم ہوتا ہے کہ کے پی میں خواتین میں بیروزگاری زیادہ ہے جو کہ ٢٠١٣-١٤ میں ١٥.٨٧ فیصد رہی جبکہ ٢٠١٤-١٥ میں یہی شرح ١٥.٧٨ کے ساتھ تقریباً وہیں موجود رہی
مگر مردوں کی بیروزگاری کو کے پی ٦.٥٣ سے ٥.٧٥ تک لانے میں کامیاب رہا جبکہ وہیں پنجاب میں یہ شرح ٥.٦٢ سے ٥.٦٩ پہ یعنی اوپر چلی گئی
پنجاب میں جو ٠.٠٧ فیصد کی کمی ریکارڈ کی گئی وہ صرف اور صرف خواتین کی بیروزگاری میں کچھ کمی کی وجہ سے تھی. مگر ظاہر ہے کہ ہمارے معاشرے میں خواتین مردوں کے مقابلے میں کم نوکری پیشہ ہوتی ہیں اس لئے یہ کمی پنجاب کے مجموعی اعداوشمار میں کچھ خاص کمی نہ لا سکی
اب اہلیت فطرت صلاحیت سرشت حقیقت بصارت بصیرت وغیرہ وغیرہ کے سب فیصلے میں آپ پہ چھوڑتا ہوں
اب اگر تو آپ کو اس ڈیٹا کا پتا نہیں تھا تو بات اہلیت کی ہوگی اور اگر پتا تھا اور آپ نے جان بوجھ کر چھپایا تو بات پھر جھوٹ پہ آ جاتی ہے
لیکن چھوڑیں بد گمانی نہیں کرتے
طعنہ دینا آپ کا کام ہے. آپ کے طعنوں کا انتظار رہے گا
© Copyrights 2008 - 2025 Siasat.pk - All Rights Reserved. Privacy Policy | Disclaimer|