Khabar Se Khabar Tak 13th January 2016 - Attack On ARY News Office In Islamabad

Zia Hydari

Chief Minister (5k+ posts)
وفاقی دارالحکومت کے ایف سیون فور میں واقعہ اے آر وائی ٹی وی چینل کے دفتر پر موٹر سائیکل سوار دہشتگردوں نے کریکر حملہ کیا اور سیکیورٹی گارڈ کی جوابی فائرنگ سے فرار ہو گئے۔ وفاقی وزیر اطلاعات پرویز رشید بھی موقع پر بروقت پہنچ گئے اور انھوں نے حملہ کی فوری طور پرمذمت کردی ہے۔ حکومت میڈیا کے دفاتر کا تحفظ یقینی بنائے گی اور ان پر حملہ کرنے کی ہرگز ہرگز اجازت نہ دےگی۔
چونکہ یہ ٹی وی چینل پر حملہ تھا اس لئے، ٹاک شوز کا ہاٹ ٹاپک یہی رہا ہے۔ مجھے ان مفکرین کی سوچ پر ہنسی آرہی ہے، جو نہایت خلوص سے انتہائی سنجیدگی کے ساتھ ٹی وی سکرینوں پر اصرار کئے جارہے ہیں کہ اسلام آباد کے مدارس میں موجود پچیس ہزار بچے بڑے خطرناک ہیں، ہم یہاں پر ٹائم بم پر بیٹھے ہیں۔ وہ حکومت پر پورا زور دے رہے ہیں کہ اس واقعہ کا کچھ نہ کچھ فائدہ اٹھاؤ اور واقعہ کی آڑ میں مدارس پر وار کرکے ہمارے دل کو ٹھنڈک پہنچاؤ۔.........
 

Back
Top