IS knocks the gates of Pakistan

Rooh-e-Safar

Senator (1k+ posts)
دولت اسلامیہ کا منشور پشاور میں تقسیم
رفعت اللہ اورکزئی
بی بی سی اردو ڈاٹ کام، پشاور
آخری وقت اشاعت: منگل 2 ستمبر 2014 ,* 11:28 GMT 16:28 PST
140902104323_pakistan_is_campaign_624x351_bbcurdu_nocredit.jpg

داعش کی طرف سے شائع کردہ کتابچہ افغانستان کے بعض سرحدی صوبوں میں
بھی تقسیم کیا گیا ہے

عراق اور شام میں خلافت کا اعلان کرنے والی دولت اسلامی تنظیم نے بظاہر اب عرب ممالک سے باہر بھی اپنی حمایت بڑھانے کےلیے کوششیں تیز کردی ہیں۔
پاکستان اور افغانستان میں داعش کی طرف سے ایک کتابچہ شائع کیا گیا ہے جس میں عام لوگوں سے اسلامی خلافت کی حمایت کی درخواست کی گئی ہے۔
فتح کے نام سے پشتو اور دری زبانوں میں شائع شدہ بارہ صفحات پر مشتمل یہ کتابچہ پشاور شہر کے افغان پناگزین کیمپوں میں تقسیم کیاگیا ہے ۔
یہ اشاعت پشاور میں افغان امور پرکام کرنے والے بعض صحافیوں کو بھی بھیجی گئی ہے۔ کتابچے میں کہا گیا ہے کہ خلافت کو خراسان یعنی پاکستان، افغانستان ، ایران اور وسطی ایشیا کے ممالک تک پھیلایا جائے گا۔
کتابچے کے آخری صفحے پر مدیر کا نام بھی لکھا گیا ہے جو بظاہر ایک فرضی نام معلوم ہوتا ہے جبکہ ان کا ای میل پتہ بھی دیا گیا ہے۔ تاہم اشاعت میں اس بات کو واضح نہیں کیا گیا ہے کہ یہ کتابچہ کہاں سے شائع کیا گیا ہے۔
پشاور میں افغان امور پر کام کرنے والے سینیئر صحافی تحسین اللہ کا کہنا ہے کہ ایسی اطلاعات ہیں کہ داعش کی طرف سے شائع کردہ کتابچہ افغانستان کے بعض سرحدی صوبوں میں بھی تقسیم کیا گیا ہے۔
انھوں نے کہا کہ بظاہر اس اشاعت کا مقصد اس خطے میں اسلامی خلافت کےلیے حمایت حاصل کرنا ہے۔ انھوں نے کہا کہ دولت اسلامیہ کی جانب سے یہ اپنی نوعیت کی پہلی ایسی کوشش ہے جس میں عام لوگوں سے خلافت کی حمایت کی درخواست کی گئی ہے۔
تحسین اللہ نے مزید کہا کہ افغانستان اور پاکستان میں بعض شدت پسندوں نے دولت اسلامیہ کے امیر المومنین ابوبکر بغدادی کی حمایت کا اعلان بھی کیا ہے۔
140902104210_pakistan_is_campaign_624x351_bbcurdu_nocredit.jpg




عراق اور شام میں تقریباً دو ماہ قبل جب داعش کی جانب سے خلافت کا اعلان کیا گیا تو پاکستان میں بھی تحریک خلافت نامی ایک غیر معروف تنظیم نے اس کی حمایت کا اعلان کیا تھا۔ یہ تنظیم خود کو طالبان کا ایک دھڑا قرار دیتی ہے ۔
پڑوسی ملک افغانستان میں بھی بعض سلفی طالبان نے ابوبکر بغدادی کو اپنا امیر المومنین تسلیم کر لیا ہے۔ افغانستان میں طالبان کے قریب رہنے والے دو شدت پسند علماء عبدالرحیم مسلم دوست اور مولوی عبد القہار کی طرف سے کچھ عرصہ قبل ایک ویڈیو پیغام جاری کیا گیا تھا جس میں انھوں نے دولت اسلامیہ کی حمایت کا اعلان کیا تھا۔
خیبر پختونخوا کے کچھ علاقوں میں بھی داعش کے حق میں وال چاکنگ دیکھی گئی ہے جبکہ لوگوں نے اپنی گاڑیوں میں دولت اسلامیہ کے حمایت میں پوسٹرز بھی لگائے ہیں۔
سوال یہ ہے کہ اسلامی خلافت کا قیام اس علاقے کےلیے کتنا اہمیت کا حامل ہے اور کیا یہاں کی شدت پسند تنظمیں اس کا حصہ بن سکتی ہے؟
پشاور میں شدت پسندی اور عسکری تنظیموں پر تحقیق کرنے والے تجزیہ نگار اور مصنف پروفیسر ڈاکٹر خادم حسین کا کہنا ہے کہ چونکہ اس خطے میں شدت پسند تنظیموں کے لیے پہلے سے ایک بھر پور خلا موجود ہے اسی وجہ سے دولت اسلامیہ کو یہاں سے حمایت ملنے کا امکان زیادہ ہے۔
انھوں نے کہا کہ اکثر اوقات دیکھا گیا ہے کہ انتہا پسند تنظیموں کے مرکزی دھارے سے چھوٹی موٹی عسکری گروہ یا کمانڈرز اختلافات کے باعث کٹ جاتے ہیں اور موجودہ حالات میں ایسی ہی تنظیمیں دولت اسلامیہ کی طرف جا سکتی ہے۔
انھوں نے کہا کہ ایسی شدت پسند گروہوں کو اپنی نظریات کے تکمیل کے لیے ایک آئیڈیل کی بھی ضرورت ہوتی ہے جو ابوبکر بغدادی کی شکل میں انھیں ایک ماڈل مل چکا ہے۔
140902104442_pakistan_is_campaign_624x351_bbcurdu_nocredit.jpg

داعش کا پشتو اور دری زبانوں میں بارہ صفحات کا منشور پشاور میں تقیسم
ان کے مطابق ایسے اشارے مل رہے ہیں کہ یہاں کی بعض عسکریت تنظیمیں داعش سے منسلک ہو سکتی ہے کیونکہ دولت اسلامیہ بھی خراسان کا استعارہ استعمال کر رہی ہے اور یہاں سرگرم عسکریت پسند بھی وسیع تر خلافت کے قیام پر یقین رکھتے ہیں۔
پاکستان میں حال ہی میں وجود میں آنے والی شدت پسند تنظیم جماعت الااحرار بھی خراسان کے نظریے پر یقین رکھتی ہے یعنی وہ خلافت کا قیام پاکستان، افغانستان، ایران اور وسطی اشیا کے ممالک تک وسعت دینے کو اپنا مقصد سمجھتے ہیں۔
تاہم اس تنظیم نے ابوبکر بغدادی کو اپنا امیر المومنین تو تسلیم نہیں کیا ہے لیکن ان کو زبردست الفاظ میں خراج تحسین ضرور پیش کیا ہے۔ جماعت الااحرار افغان طالبان کے سربراہ ملا محمد عمر کو اپنا امیر المومنین قرار دیتے ہیں۔
 

ammadk

Minister (2k+ posts)
is tarha ki aik or Kilafati Tanzem ne bi hath pair marny shuru kia tha Pakistan ne Hizb ut Tehrir..or us k hal sirf khambon py chikpy Khilafat k stickers tak reh gya
 

Ahud1

Chief Minister (5k+ posts)
hum naya pakistan bna rehey hien
puraney mien daash aaey ya koie daashta humien faraq nhi perta
 

tz00007

Minister (2k+ posts)
the police should quickly investigate who are trying to spread this another dajaali fitna in pakistan and arrest them n make an example out of them..
 

cefspan

Minister (2k+ posts)
you will come across many morons in pakitan who firlmy believe isis is doing good, bring back the islamic empire -_-
people are dellusional indeed
 

Humi

Prime Minister (20k+ posts)
Well, this was bound to happen as some Pakistanis do support ISIS!
 

amber123

Chief Minister (5k+ posts)
Such philosophy and agendas penetrated when system provides space between 'HAVE and HAVE-NOTS................amid people's dissatisfied aspirations and system represents status-quo and devoid opportunities for masses................
 

drkjke

Chief Minister (5k+ posts)
qadaini rafdis and their zionist masters have taken over pakistan and its nuclear arsenal ,but no one cares.but a fairy tale threat from an islamic group fighting for freedom of syria from oppressive regimen is now a threat to pakistan....way to go hypocrites![hilar]
you fear islam will come and your naach gaana in rain will end?i pity you
 

Piyasa

Minister (2k+ posts)
Flag of Islamic State (Islamic Caliphate) in Punjab (Pakistan)




?? ?? ?? ???? ?????? ??????? ??? ???? ????? ???? ????? ?????? ?? ???? ???? ???????? ?? ?? ??? ?? ?? ???????? ?? ?? ???? ??? ???? ?????? ????? ?? ???????? ?? ??? ??? ??? ??? ?? ?? ???? ?? ??? ?? ????? ??? ?? ???? ?? ??? ??????? ?? ???? ??? ?? ?????? ?? ?? ?????? ?? ??? ?? ??? ?? ??? ??? ??? ????? ??? ??? ?? ?????? ??? ????? ???? ???? ?? ??? ??? ??? ?? ?? ???? ????? ?? ??? ?? ?? ????? ????? ?? ?? ??????? ?? ????? ????????? ?? ??? ???? ???? ?? ????? ???? ??????? ????? ???????? ???? ???? ?????