Muslimonly
Senator (1k+ posts)
International Muslim Unity Conference in Islamabad
عالمی اتحاد امت کانفرنس


Watch Live at
http://www.raah.tv/
ملی یکجہتی کونسل کے سربراہ سابق امیر جماعت اسلامی پاکستان قاضی حسین احمد نے اعلان کیا ہے کہ اسلامی نظریاتی کونسل کی سفارشات کے مطابق قانون سازی اور اس کے نفاذ کے لیے رائے عامہ کو متحد اور تحریک چلائی جائے گی۔ اتوار کو بین الاقوامی اتحاد امت کانفرنس کے انعقاد کے لیے تمام تر انتظامات مکمل کرلیے گئے ہیں۔ مسجد، مدرسہ درگاہ، پیر، مرید، مشائخ اور تمام مکاتب فکر کے علماء کرام کی نمائندگی ہوگی۔ ملک کی تمام دینی و مذہبی جماعتوں کے قائدین سید منور حسن، مولانا فضل الرحمان، ڈاکٹر ابوالخیر محمد زبیر، علامہ ساجد علی نقوی، وفاق المدارس کی قیادت، ممتاز علماء و مشائخ اور بین الاقوامی اسلامی تحریکوں کے نمائندے شریک ہوں گے۔ امت مسلمہ کے مشترکہ ایجنڈے کا اعلان کیا جائے گا۔ ملک میں امریکی دباؤ پر دینی مدارس پر چھاپے مارے جا رہے ہیں۔ بیرونی سازشوں کی ناکامی کے لیے مدارس اور دینی جماعتوں کو یکجان ہونا ہوگا۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے کونسل کے سیکرٹری جنرل حافظ حسین احمد اور سیکرٹری اطلاعات محمد خان لغاری کے ہمراہ جمعہ کو اسلام آباد میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔
قاضی حسین احمد نے کہا کہ تاریخی اتحاد امت کانفرنس ہوگی، پوری دنیا میں اس وقت مغربی ذرائع ابلاغ کا غلبہ ہے۔ اسے مسلم ممالک کے بھی میڈیا پر بالواسطہ اور بلاواسطہ اثر و رسوخ حاصل ہے۔
ملی یکجہتی کونسل کے سربراہ کا کہنا تھا کہ مغربی میڈیا جو کچھ کہتا ہے اسے سچ اور جھوٹ تسلیم کیا جاتا ہے۔ اسلام کے عادلانہ نظام کو اسی مغربی میڈیا نے مسخ کیا ہے اور اسی سوچے سمجھے منصوبے کے تحت مسلمانوں کو دہشت گردی اور انتہا پسندی کے ساتھ وابستہ کرنے کی کوشش کی۔ امت مسلمہ عدل وانصاف کی علمبردار ہے۔
مغرب، اسلام کے اسی ہمہ گیر پیغام سے خوف زدہ ہے۔ عدل وانصاف سے عاری مغربی معاشرہ دنیا میں فساد اور ظلم کو فروغ دے رہا ہے۔ اس کی بیخ کنی کے لیے نظام عدل کی ضرورت ہے۔ اسی نظام عدل سے متاثر ہو کر مغرب میں تیزی سے اسلام پھیل رہا ہے۔ یہی وجہ ہے کہ مغرب کے انتہا پسندانہ طبقات نے تیزی سے پھیلتے اسلام کو اپنے لیے خطرہ تصور کیا اور منصوبہ بندی کے تحت خود ساختہ لوگوں کی سرپرستی کرتے ہوئے ان کے ذریعے اسلام کا غلط تاثر پھیلایا گیا۔ اس تاثر کو درست کرنے کی ضرورت ہے۔
ملی یکجہتی کونسل کے سربراہ نے کہا کہ تمام مکاتب فکر اور جماعتوں کو اغیار کی سازشوں کا ادراک ہونا چاہیے۔ اسلام کے مشترکات قرآن، توحید، ختم نبوت (ص)، تعلیمات نبوی (ص) اور آپ (ص)کے پیغام کی بنیاد پر امت مسلمہ کو متحد کرنا چاہتے ہیں۔ فروعی اختلافات سے بالاتر ہو کر سوچنا ہوگا۔ یہ امہ کے مسائل میں اضافے کا سبب بن رہے ہیں۔ درد مشترک اور قدر مشترک کی بنیاد پر متحد ہونا وقت کی اہم ترین ضرورت ہے۔ یہ امت مسلمہ کے لیے بھی بلکہ خود پورے عالم اسلام کی ضرورت ہے۔ ہم نے اس حوالے سے بنیادی کام شروع کیا، بڑی پذیرائی ملی ہے۔ بڑی تحریکوں کے نمائندے شامل ہیں، مل جل کر کام کر رہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ ملی یکجہتی کونسل چاہتی ہے کہ نماز جمعہ کے خطبات کو امہ میں ہم آہنگی، کردار سازی اور تعلیم و تربیت کا ذریعہ بنایا جائے۔ مشترکہ ایجنڈے کے لیے ان میں تحقیقی کمیشن قائم کیا گیا ہے۔ اسلامی نظریاتی کونسل 9 ہزار سفارشات پیش کرچکی ہے، ہم چاہتے ہیں کہ ان کے نفاذ کے لیے رائے عامہ کی طاقت کو اس کی پشت پر لایا جائے۔ مدارس کے پانچوں وفاقوں کے قائدین کانفرنس میں شریک ہوں گے۔ انہوں نے کہا کہ عالمی سطح پر مسلمانوں کو لڑانے اور ان میں تصادم اور مسلم ممالک میں فرقہ وارانہ و لسانی بنیادوں پر فسادات کی سازش کی جا رہی ہیں، ان کا راستہ روکنا ہو گا۔
سابق امیر جماعت اسلامی نے کہا کہ ان حالات میں بین الاقوامی اتحاد امت کانفرنس تازہ ہوا کا جھونکا ثابت ہوگی۔ الجزائر، تیونس، ایران، مراکش، مصر، ترکی، افغانستان سمیت اہم اسلامی ممالک کے نمائندے وفود شریک ہوں گے۔ افغانستان اور ایران سے دو، دو وفود آ رہے ہیں۔ اسی طرح ممتاز علمائے کرام جسٹس تقی عثمانی، مولانا رفیع عثمانی، مولانا عبدالرزاق سکندر، جماعت الدعوہ کے سربراہ پروفیسر حافظ محمد سعید، مفتی منیب الرحمن، مولانا سلیم اللہ خان، سید منور حسن، مولانا فضل الرحمان، ڈاکٹر ابوالخیر محمد زبیر، ساجد علی نقوی، تحریک فیضان اولیاء، تنظیم العارفین اور دیگر درگاہوں کے سجادہ نشین شریک ہوں گے۔ درگاہ، پیر، مرید، مشائخ اور تمام مکاتب فکر کے علماء کرام کی نمائندگی ہوگی۔
------------------
تین سال کی آسیہ عارف
عربی زبان میں عالمی شرکاء کانفرنس سے مخاطب تھیں
عربی زبان میں عالمی شرکاء کانفرنس سے مخاطب تھیں



قاضی حسین احمد -صدر ملی یکجہتی کونسل

پروفیسر خورشید احمد

حافظ حسین احمد






مسلمانوں اور حکمرانوں میں سرخ لائن ہے ، حکمران امریکا کی حمایت میں ایک ہیں
مولانامفتی منیب الرحمان " عالمی اتحاد امت کانفرنس " میں خطاب کر رہے

آیت الله عراقی ، ایران وفد کے نمائندہ رہنما

مفتی حنیف جالندھری، مندوبین سے مخاطب ہیں
مغربی استعمار اسلام کے خلاف صف آراء ہو چکا ہے ایسے میں یہ کانفرنس بہت اہم ہے

Last edited: