[HI]Pakistan Tehreek Insaf will win in Pakistan in the next election , Insha Allah[/HI].
ترکی کے عام انتحابات میں اٹھانوے فیصد ووٹوں کی گنتی مکمل ہو چکی ہے۔ ابتدائی نتائج کے مطابق حکمران جماعت [HI]جسٹس اینڈ ڈویلپمنٹ پارٹی[/HI] کو پچاس فیصد ووٹ ملے ہیں۔ جس کے بعد طیب اردگان تیسری مرتبہ وزیراعظم منتخب ہو جائیں گے۔ فتح کے باوجود جماعت کو دو تہائی اکثریت حاصل نہیں ہوسکی۔ جس کے باعث پارٹی تیس برس قبل فوجی دور میں بنائے گئے قانون میں ترمیم نہیں کرسکے گی،، اور اس کے لئے انہیں ریفرنڈم کرانا پڑے گا۔ اس لئے اکثریتی حکومت بنانے کے باوجود انہیں دیگر جماعتوں سے رابطہ کرنا پڑے گا۔ اپوزیشن کی بڑی جماعت ری پبلکن پیپلزپارٹی کو چھبیس فیصد جبکہ نیشنلسٹ ایکشن پارٹی کو تیرہ فیصد ووٹ ملے ہیں۔ ترکی میں پارلیمنٹ میں جانے کیلئے دس فیصد ووٹ حاصل کرنا ضروری ہے۔فتح کی اطلاعات پر طیب اردگان کے ہزاروں حامی جسٹس اینڈ ڈویلپمنٹ پارٹی کے دفتر کے باہر جمع ہوگئے اور جشن مناتے رہے۔