بھٹو کی شہادت نے زرداری کو بھاگ لگا دیئے، دیکھیں مشرف کی شہادت کس کے لئے نیک بختی کا سامان لے کر آتی ہے
’مشرف کو رینجرز اہلکاروں نے فرار کروایا‘
آخری وقت اشاعت: بدھ 24 اپريل 2013 ,* 12:17 GMT 17:17 PST
[*=right]Facebook
[*=right]
[*=right]Twitter
[*=right]دوست کو بھیجیں
[*=right]پرنٹ کریں
پرویز مشرف کی عدالت میں پیشی کے موقعے پر صرف 40 پولیس اہلکار تعینات تھے![]()
اسلام آباد پولیس کے سربراہ نے الزام عائد کیا ہے کہ سابق فوجی صدر پرویز مشرف کو اٹھارہ اپریل کواسلام آباد ہائی کورٹ سے فرار کروانے میں پیراملٹری فورس رینجرز کے اہلکاروں کا ہاتھ ہے اور اگر پولیس اُنھیں روکنے کی کوشش کرتی تو دو اداروں کے درمیان خوفناک تصادم کا خطرہ تھا۔
اُنہوں نے کہا کہ پرویز مشرف کی عدالت میں پیشی کے موقع پر صرف 40 پولیس اہلکار اسلام آباد ہائی کورٹ میں تعینات تھے جب کہ ملزم پرویز مشرف کے ساتھ رینجرز کے کمانڈوز کی تعداد دو سو سے زائد تھی۔اسی بارے میں
[*=right]مشرف کی گرفتاری کا حکم، آئی جی کی طلبی
[*=right]’سنے بغیر ہی نام ایگزٹ کنٹرول میں شامل کر دیا‘
[*=right]’او پھڑیا گیا جے‘
متعلقہ عنوانات
[*=right]پاکستان
اُنہوں نے کہا کہ پرویز مشرف کی بُلٹ پروف گاڑی کو عدالت کے احاطے میں لے جانے کی ہدایت اسلام آباد ہائی کورٹ کے اسسٹنٹ رجسٹرار نے دی تھی۔
یاد رہے کہ آئی جی اسلام آباد پولیس بنیامین خان نے اسلام آباد ہائی کورٹ کے فیصلے کے خلاف سپریم کورٹ میں درخواست دائر کی ہے۔
اسلام آباد ہائی کورٹ نے سابق آرمی چیف پرویز مشرف کی گرفتاری دیے بغیر عدالت کے احاطے سے چلے جانے کی تمام تر ذمے داری اسلام آباد پولیس کے سربراہ پر عائد کی تھی اور سیکرٹری داخلہ کو اُن کے خلاف کارروائی کا حکم دیا تھا۔
جسٹس جواد ایس خواجہ کی سربراہی میں سپریم کورٹ کے تین رکنی بینچ نے اس درخواست کی سماعت کی۔
عدالت نے درخواست گُزار سے پوچھا کہ اسلام آباد پولیس کے کسی بھی افسر یا اہلکار نے رینجرز کے اہلکاروں سے پوچھنے کی جسارت کی کہ وہ اسلحہ لے کر کیوں عدالت کے احاطے میں آئے ہیں۔آئی جی پولیس اس کا کوئی جواب نہ دے سکے۔
بینچ کے سربراہ کا کہنا تھا کہ پولیس کا دوہرا معیار نہیں ہونا چاہیے کہ امیر کے لیے ایک قانون اور عام آدمی کے لیے دوسرا۔
بنیامین کا کہنا تھا کہ پرویز مشرف کی اسلام آباد ہائی کورٹ میں پیشی کے موقع پر سپیشل سروسز گروپ کے کمانڈوز نے وکلا کی وردی پہن رکھی تھی اس لیے پولیس اُنھیں شناخت نہیں کر سکی ۔
جسٹس جواد ایس خواجہ کا کہنا تھا کہ اسلام باد ہائی کورٹ جہاں پر سینیئر وکلا کو ہائی کورٹ کے احاطے میں گاڑی تک لے کر جانے کی اجازت نہیں دی جاتی وہاں پر سابق صدر، جو اس مقدمے میں ملزم ہیں، کیسے دو سو کمانڈوز کے ساتھ بُلٹ پروف گاڑی میں بیٹھ کر عدالت کے احاطے میں پہنچ گئے۔
عدالت نے اسلام آباد پولیس کے سربراہ سے پوچھا کہ اس واقعے کو گزرے سات روز ہوگئے ہیں تو کیا کسی کے خلاف کوئی مقدمہ درج ہوا ہے؟ جس کا آئی جی اسلام بنیامین نے نفی میں جواب دیا۔"اسلام آباد ہائی کورٹ جہاں پر سینیئر وکلا کو ہائی کورٹ کے احاطے میں گاڑی تک لے کر جانے کی اجازت نہیں دی جاتی وہاں پر سابق صدر، جو اس مقدمے میں ملزم ہیں، کیسے دو سو کمانڈوز کے ساتھ بُلٹ پروف گاڑی میں بیٹھ کر عدالت کے احاطے میں پہنچ گئے؟"
جسٹس جواد ایس خواجہ
آئی جی اسلام آباد کا کہنا تھا کہ وہاں پر موجود پولیس کے عملے نے مرکزی گیٹ پر تعینات پولیس اہلکاروں کو اطلاع دی کہ جنرل ریٹائرڈ پرویز مشرف کی ضمانت منسوخ ہو چکی ہے لہذٰا گیٹ بند کر دیا جائے لیکن اُس وقت رینجرز کے اہلکاروں اور کمانڈوز کی اتنی زیادہ تعداد تھی کہ شائد پولیس اہلکار اُن کو نہ روک سکتے۔
عدالت کے استفسار پر اسلام آباد پولیس کے سربراہ کا کہنا تھا کہ وہاں پر 40 پولیس اہلکار تعینات تھے جس پر بینچ میں موجود جسٹس خلجی عارف حسین نے کہا کہ 200 سے زائد کمانڈوز کے لیے صرف 40 پولیس اہلکار۔
عدالت نے 25 اپریل کو آئی جی اسلام آباد بنیامین خان سے پرویز مشرف کے عدالت سے گرفتاری دیے بغیر چلے جانے اور بھر اُن کی گرفتاری کے بارے میں متعقلہ تھانے کے روزنامچے کا ریکارڈ طلب کر لیا ہے۔
Musharraf is a great person but in a country where judiciary is so irrational and corrupt, I feel afraid for future of the country.
barca,.. you are 101% Correct.. Kasuri is a stupid lawyer, he can't handle this case... Someone like Aitzaz is needed.
mushi has no vision.... he can not see behind the wall ,,, duffer and exclusionary person
Whatever is the case may be, he is a brave man to face the nation and corrupt judicial system.
Strongly agree
Do you even understand the meaning of CHIEF OF ARMY STAFF ????? I bet you don't if you would , you would not have said something stupid like that
Its surprising!! you are a PTI supporter and you support Musharraf ;)
PTI leadership condemns Musharraf.
© Copyrights 2008 - 2025 Siasat.pk - All Rights Reserved. Privacy Policy | Disclaimer|