بار بار ایسی پوسٹوں کا کیا فائدہ۔ میں تو دیکھ دیکھ کر تنگ آگیا ہوں۔ پوسٹوںسے کچھ نہیں ہوتا ہے۔ کچھ کام نظر آنا چاہئے۔ صرف پشاور صوبہ خیبر نہیں ہے۔ اور بھی ڈویژن اور اضلاع ہیں۔ وہاں ابھی تک تبدیلی نہیں پہنچی۔ مثلاََ ایک دوست کوہاٹ سے تعلق رکھتے ہیں ۔ انھوں نے کوہاٹ کے بارے میں بتا یا ہے کہ وہاں ابھی تک تبدیلی نہیں پہنچی۔ شاید راستے میں آہستہ آہستہ آرہی ہوگی۔کیونکہ راستے بہت خراب ہیں۔ کوہاٹ کی مین یونیورسٹی روڈ کا تو بہت بُرا حال ہے۔ ابھی اُس پر کام شروع ہوا ہے وہ بھی چیونٹی کی رفتار سے۔ کوہاٹ کے جنگل خیل روڈ کا بھی بہت بُرا حال ہے۔ آدھا بنایا ہے باقی اگلے الیکشن میں بنے گا۔
میرے دوست نے تصاویر بھجوانے کا وعدہ کیا ہے۔ جب بھی تصاویر بھجوائے گا میں یہاں پوسٹ کر دونگا۔ اگر یقین نہ آئے تو کسی کوہاٹ کے رہنے والے سے پوچھ لیں اگر اس فورم میں کوئی ہو تو پلیز بتائے۔