بھائی مچھر خان صاحب!۔
مجھے نہیں پتا آپ عمران خان کے کتنے قریب ہیں، آپ ان سے کوئی کلام وغیرہ بھی کر سکتے ہیں یا صرف تصویریں چھاپ چھاپ کر یہاں لگاتے ہیں، ہوسکے تو میری ایک بات عمران خان تک پہنچا دیجئے گا۔
ایک وقت تھا جب میں تحریک انصاف کا ڈائی ہارڈ فین تھا، وجہ وہی پاکستان میں دو خاندانی پارٹیز کی اجارہ داری سے نفرت۔ پھر آہستہ آہستہ عمران خان کی حماقتوں، اس کے گرد جاگیرداروں، پرانےپاپیوں کے اجتماع، سنی سنائی باتوں پر یقین کرکے اس کی تشہیر کرنے اور پھر خواری اٹھانےجیسی حرکات کی وجہ سے آج اس مقام پر کھڑا ہوں کہ سبھی پارٹیز کو ایک نظر سے دیکھنے پر مجبور ہوں، عمران خان کا اتنا پلس پوائنٹ پھر بھی ہے کہ وہ ذاتی طور پر کرپٹ نہیں، اس کی پارٹی موروثی سیاست جیسے گند سے پاک ہے ـ(ٹاپ لیڈرشپ کی حد تک)، اس لئے ان سے میری گزارش ہے کہ سیاست میں ریحام خان صاحبہ کو بالکل الگ رکھیں، یہ قوم پہلے ہی فیملی پالیٹکس سے ڈسی ہوئی ہے، جب ریحام خان صاحبہ کو ہر جگہ عمران خان کے ساتھ فوٹوشوٹ کرواتے ہوئے دیکھتے ہیں تو ایسا لگتا ہے یہ پارٹی بھی باقی دونوں پارٹیز کے نقشِ قدم پر چلنے کے لئے تیار ہورہی ہے۔