Hypocrisy of Pakistani Journalist

maksyed

Siasat.pk - Blogger
میں سلیم شہزاد کے ارٹیکلز بہت عرصے سے کافی باقائدگی سے پڑھ رہا ہوں - عام طور پر انکے لکھے ہوے ارٹیکلز میں کافی ربط ہوتا ہے اور وہ پڑھنے والے کی عقل کو اپیل کرتے ہیں - لیکن انکا لکھا ہوا آخری ارٹیکل کچھ بہت زیادہ میری سمجھ میں نہیں آیا - سلیم شہزاد نے اپنے ارٹیکل میں تحریر کیا تھا کہ نیوی تخریبکاروں سے مذاکرات کر رہی تھی کیونکہ نیوی نے تخریبکاروں کے کچھ اہلکار پکڑ رکھے تھے - - عام طور پر مذاکرات کچھ لو اور کچھ دو کی بنیاد پر ہوتے ہیں ، نیوی تخریبکاروں کو کیا دے سکتی تھی یہ بات تو سمجھ میں آتی ہے لیکن یہ بات سمجھ میں نہیں آرہی کہ آخر وہ تخریبکاروں سے کیا حاصل کرنا چاہتی تھی -

آجکل جس طرح سب لوگ آئی ایس آئی کے پیچھے پڑے ہیں اس سے میرا گمان یہ ہے کہ کسی کے کہنے پرسلیم شہزاد نے وہ ارٹیکل لکھا پھر انہی لوگوں نے سلیم شہزاد کو اغوا کر کے قتل کر دیا تاکہ الزام آئی ایس آئی پر آیے - اسکے بعد انھوں نے میڈیا کو بھی آئی ایس آئی کے پیچھے لگا دیا - یہ صرف میرا قیاس ہے ثبوت تو میرے پاس کچھ نہیں ہے - میرا خیال ہے کہ بہت سارے ممکنات میں سے یہ بھی ممکن ہے - آپ حضرات کا کیا خیال ہے-
سو فیصد متفق​