How Pakistan can qualify for the semi-finals of the World Cup

maqson

Councller (250+ posts)
92 میں بھی ۔۔۔

اے پروردگار انگلینڈ بھارت سے ہار جائے، یا پھر نیوزی لینڈ اپنے اگلے دونوں میچ ہار جائے اور پاکستان افغانستان اور بنگلہ دیش سے جیت جائے۔ ہم ہمیشہ ایسے ہی آتے ہیں۔ کسی کی پھپھی مر جائے کسی کا تایا لنگڑا ہو جائے تو اپنا غفورا گھوڑی چڑھ جائے گا۔۔۔

ہٹی سڑے کراڑ دی جتھے دیوا رات بلے
کتی مرے فقیر دی، جیڑی چوں چوں نت کرے
پنج ست مرن گوانڈھناں، رہندیاں نوں تاپ چڑھے
گلیاں ہو جان سنجیاں تے وچ مرزا یار پھرے

ایک بندے کی محبوبہ اسے دھوکا دے گئی ۔ وہ پریشان حال ایک ولی کے دربار پر دعا مانگنے گیا تو کیا دیکھتا ہے کہ دربار کے صحن میں سات دریاں بچھی ہیں جن پر سات صوفی بزرگ آنکھیں بند کیئے وجد میں بیٹھے ہیں ۔ وہ ان میں سے ایک کے پاس گیا اور بولا " بابا جی ! بہت پریشان ہوں کچھ سمجھ نہیں آتی کیا کروں۔ میں جسے پیار کرتا تھا وہ کسی اور کے ساتھ بھاگ گئی" ۔۔۔ صوفی نے سنا ، آنکھیں کھولیں اور اونچی آواز میں بولا " او چھوٹے ! اندروں ایک دری ہور لے آ "
پاکستان کو سیمی فائنل میں پہنچانے کے لئے پہلے انگلینڈ کے ہارنے کے نفل ماننے پڑیں گے۔ پھر پاکستان کے اپنے دونوں میچ اچھے مارجن سے جیتنے کے نفل تا کہ رن ریٹ بہتر ہو سکے۔ یا پھر نیوزی لینڈ کے اگلے دونوں میچ ہارنے کی دعائیں بمعہ دیگیں۔۔۔ قوم کو چاہیئے کہ دریاں بچا لے۔۔۔ اپنے پانڈے کا پتا ہی ہے آپ کو۔ یہ تب تک نہیں کھڑکتا جب تک کوئی بیرونی چوٹ اسے نہ پہنچائی جائے۔۔۔​