iSupportPTI
MPA (400+ posts)

نوے کی دہائی میں نواز شریف کی حکومت کے دوران بیچے گئے مسلم کمرشل بنک میں بڑے پیمانے کی کرپشن ۔ سپریم کورٹ کے حکم کے بعد نیب نے میاں منشاء سے بینک خریدنے سے متعلق سوالات کیے جن کا میاں منشاء کوئی جواب نہ دے سکے۔ مسلم کمرشل بینک کو اُسی سے قرضہ لے کر کوڑیوں کے بھاؤ حکومت کی ملی بھگت سے خریدا گیا۔
نیب نے میاں منشاء سے لگ بھگ پچاس سوال کیے جن میں سے کسی کا بھی جواب وہ نہ دے سکے۔
لیکن نواز شریف حکومت اپنے احتساب کے لیے تیا ر نہیں ، ان کا یہی کہنا ہے کہ وہ پاکستان کی خدمت کر رہے ہیں اور کرتے رہیں گے۔اب دیکھنا یہ ہے کہ آیا ہماری عدالتیں اس قابل ہیں کہ طاقتور حکمرانوں کا احتساب کر سکیں، کیونکہ ابتک تو ہماری عدلیہ ایسا کرنے میں بالکل ناکام نظر آتی ہے۔ لیکن آخر کب تک؟ ایک نہ ایک دن تو یہ کرپشن کا کھیل ختم کرنا ہی ہوگا۔
Blog posted at isupportpti.com, for detail visit us.
Last edited by a moderator: