Qaseem
Voter (50+ posts)
السلام علیکم
خاکسار کو چونکہ آپکا نیا خادم( موڈریٹر ) مقرر کیا گیا ہے اس لیے بطور یکے از خادمان سیاست ڈاٹ پی کے میرا فرض اور آپکا حق بنتا ہے کہ آپ کو اپنے بارے میں بتاو اگرچہ یہ بتایا ہوا تھوڑا ہی کیوں نہ ہو۔
فدوی کو محمد قسیم محمود کہتے ہیں عمر کے بارے میں اتنا کہ اب کے آنے والا بہار عمر عزیز کا پچیس واں بہار ہوگا۔(انشااللہ) سیاست اور پھر خاص کر پاکستان کی سیاست ہمشہ سے میرے مطالعے کی ایک لازمی جز رہی ہے۔ سیاسیات میں ہی میں نے بلوچستان یونیورسٹی سے اپنا ماسٹرز کیا ہے اور ان دنوں بلوچستان یونیورسٹی سے ہی ملک کی ایک مشہور و معروف (وفات شدہ) مذہبی و سیاسی شخصیت پر اپنا ایم۔ فل کا مقالہ لکھ رہا ہوں۔
جہاں تک سیاست ڈاٹ پی کے پر بطور موڈریٹر میرے کردار اور طرزعمل کا تعلق ہے تو انشاءاللہ میں اس میدان کے شاہ سواروں یعنی اپنے پیش رووں کے نقش قدم پر چلنے کی کوشش کرونگا۔ ہر پاکستانی کی طرح میرے بھی کچھ سیاسی خیالات اور نظریات ہونگے لیکن بطور موڈریٹر میرا کام سیاسی نظریات اور ذاتی پسند و ناپسند سے ہٹ کر خالص پیشہ ورانہ ہوگا۔ انشاءاللہ ۔ اس سلسلے میں میری کوشش ہوگی کہ سیاست ڈاٹ پی کے کی موجودہ غیرجانبدارانہ تشخص کو برقرار رکھ سکوں تاکہ ہم اور آپ مل کر ہمارے اس پیارے سیاست ڈاٹ پی کے کو پاکستانی سیاست کا ہاییڈ پارک بناسکے۔
محمد قسیم محمود
Last edited: