Siasi Jasoos
Chief Minister (5k+ posts)
دبئی :سابق صدر جنرل (ر) پرویز مشرف نے عدالتی فیصلے پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ لڑائی ہاری ہے، جنگ نہیں، فیصلے کے خلاف سپریم کورٹ میں اپیل دائر کریں گے۔
جی این این کے مطابق قریبی دوستوں سے بات چیت کرتے ہوئے سا بق صدر نے کہا کہ فیصلے پر کسی قسم کی کوئی پریشانی نہیں ، لڑائی ہاری ہے، جنگ نہیں، سزا کے فیصلے کےخلاف سپریم کورٹ میں اپیل دائر کریں گے۔ دوسری جانب پرویز مشرف کر وکلا نے بھی کہا ہے کہ ہمارے وہم و گمان میں بھی نہیں تھا کہ عدالت آج فیصلہ سنادے گی، ہمیں سنا ہی نہیں گیا، فیصلے کے خلاف اپیل کریں گے۔
واضح رہے کہ سنگین غداری کیس میں خصوصی عدالت نے سابق صدر پرویز مشرف کو سنگین غداری کا مرتکب قرار دیتے ہوئے سزائے موت کا حکم دے دیا۔عدالت نے مختصر فیصلہ سناتے ہوئے ریمارکس دیے کہ مشرف نے 3نومبر 2007 کو آئین پامال کیا۔ خصوصی عدالت نے دو ایک کی اکثریت سے فیصلہ سنایا۔ ایک جج نے فیصلے سے اختلاف کیا۔ فیصلہ جسٹس سیٹھ وقار نے سنایا جبکہ تفصیلی فیصلہ 48 گھنٹے میں جاری کیا جائے گا۔
- Featured Thumbs
- https://i.ibb.co/xMXhzfP/221.jpg