Hamari Fouj k Pashay....

Khair Andesh

Chief Minister (5k+ posts)
اسلام میں جنگ ہمیشہ مدافعتی ہوتی ہے یعنی کفر حملہ کرتا ہے اور مسلمان جواب دیتا ہے
یہ اپ کا خود ساختہ عقیدہ ہے، اور حیرت کی بات یہ ہے کہ آپ خود بھی اس پر عمل نہیں کرتے۔عراق ، شام سے لے کر یمن تک تمام جنگیں اس بات کی شاہد ہیں۔
اس لئے اگر عالم کفر اس بات سے ڈر رہا ہے کہ ایران ان پر ایٹمی حملہ کرے گا تو اسے فکر مند ہونے کی ضرورت نہیں
اور اگر عالم کفر اس بات کے درپے ہے کہ وہ ایران پر حملہ کرے تو اس کے لئے سرپرائز تیار ہے
. . . . .
ویسے بھی مسلمان ملک اپنی جنگی صلاحیت کا اعلان کرنے کا پابند ہرگز نہیں
اس قسم کی باتیں آپ خود کو ہی بے وقوف بنانے کے لئے کرتے ہو۔ آپ کا کیا خیال ہے کہ اگر آپ کو اور مجھے اندازہ ہے کہ ایران ایٹمی حوالے سے کیا کر رہا ہے، تو کیا ہر طرح کے وسائل رکھنے والے ایران کے سخت دشمن کو اندازہ نہیں کہ ایران کی حرکتیں کیا ہیں؟پھر سوال یہ ہے کہ اس ضمن میں امریکا نے کیا عملی اقدامات اٹھائے ہیں، سوائے زبانی باتوں اور نام نہاد موم کی ناک معاشی پابندیوں کے؟
 
There is only 1

Chief Minister (5k+ posts)
یہ اپ کا خود ساختہ عقیدہ ہے، اور حیرت کی بات یہ ہے کہ آپ خود بھی اس پر عمل نہیں کرتے۔عراق ، شام سے لے کر یمن تک تمام جنگیں اس بات کی شاہد ہیں۔
[2:190] احمد رضا خان
اور اللہ کی راہ میں لڑو ان سے جو تم سے لڑتے ہیں اور حد سے نہ بڑھو اللہ پسند نہیں رکھتا حد سے بڑھنے والوں کو،
.
خیر آپ اس بحث کو جانے دیں . صرف یہ بتایں کہ آپ کے عقیدے کے تحت پیشگی حملہ کرنے کے احکامات کیا ہیں؟مجھے جاننے کا اشتیاق ہے
س قسم کی باتیں آپ خود کو ہی بے وقوف بنانے کے لئے کرتے ہو۔ آپ کا کیا خیال ہے کہ اگر آپ کو اور مجھے اندازہ ہے کہ ایران ایٹمی حوالے سے کیا کر رہا ہے، تو کیا ہر طرح کے وسائل رکھنے والے ایران کے سخت دشمن کو اندازہ نہیں کہ ایران کی حرکتیں کیا ہیں؟پھر سوال یہ ہے کہ اس ضمن میں امریکا نے کیا عملی اقدامات اٹھائے ہیں، سوائے زبانی باتوں اور نام نہاد موم کی ناک معاشی پابندیوں کے؟
سوال تھا کہ ایران نے مغرب کے دباؤ کے تحت ایٹمی پروگرام رول بیک کر دیا ، میں نے کہا کہ نہیں کیا تو اگلا اعتراض جھوٹ بولنے کا ہوا ، میں نے اس کا جواب دیا تو آپ نے پینترا بدل کر نورا کشتی کا الزام لگایا
برائے مہربانی آپ ایک بار کلیرلی بتا دیں کہ آپ کے مطابق ایران نے ایٹمی پروگرام رول بیک کیا یا نہیں ،
 
Khair Andesh

Chief Minister (5k+ posts)
[2:190] احمد رضا خان
اور اللہ کی راہ میں لڑو ان سے جو تم سے لڑتے ہیں اور حد سے نہ بڑھو اللہ پسند نہیں رکھتا حد سے بڑھنے والوں کو،
.
خیر آپ اس بحث کو جانے دیں . صرف یہ بتایں کہ آپ کے عقیدے کے تحت پیشگی حملہ کرنے کے احکامات کیا ہیں؟مجھے جاننے کا اشتیاق ہے
کسی ایک آیت کو لے کر عقائد نہیں بنائے جاتے۔ورنہ آج بھی شراب کی اجازت ہے، بس نماز کے قریب نہیں جانا۔
پیشگی حملے کا مطلب ہے کہ جہاں دین کی تبلیغ و اشاعت میں رکاوٹ آئے تو اسلامی حکومت اس رکاوٹ کوتلوار سے دور کر سکتی ہے۔
ویسے آپ سے سوال یہ ہے کہ اگر کسی وارث کو یہ معلوم ہے کہ اس کے پاس آنے والا سارا مال حرام اور ناجائز ذرائع سے کمایا گیا ہے ،تو اسے کیا وہ مال قبول کر لینا چاہئے؟
سوال تھا کہ ایران نے مغرب کے دباؤ کے تحت ایٹمی پروگرام رول بیک کر دیا ، میں نے کہا کہ نہیں کیا تو اگلا اعتراض جھوٹ بولنے کا ہوا ، میں نے اس کا جواب دیا تو آپ نے پینترا بدل کر نورا کشتی کا الزام لگایا
برائے مہربانی آپ ایک بار کلیرلی بتا دیں کہ آپ کے مطابق ایران نے ایٹمی پروگرام رول بیک کیا یا نہیں
ایران نے پروگرام رول بیک نہیں کیا، اور نہ اس حوالے سے کوئی سنجیدہ کوشش ہوئی ہے۔ صرف ڈنگ ٹپائو کام جسے نورا کشتی کہا جاتا ہے۔بحرال اس حوالے مزید بات اس تھریڈ میں ہو گی جس میں میں اپنا موقف واضح کروں گا ان شاء اللہ۔
 
There is only 1

Chief Minister (5k+ posts)
ایران نے پروگرام رول بیک نہیں کیا، اور نہ اس حوالے سے کوئی سنجیدہ کوشش ہوئی ہے۔ صرف ڈنگ ٹپائو کام جسے نورا کشتی کہا جاتا ہے۔بحرال اس حوالے مزید بات اس تھریڈ میں ہو گی جس میں میں اپنا موقف واضح کروں گا ان شاء اللہ۔
آپ اگر پہلے ہی یہ کمنٹ کر دیتے تو اتنے کمنٹ تک بات نہ جاتی ، اور یہ کمنٹ اسی تھریڈ پر خان ون ٹو فائف اور رانا جی کو کرنا چاہیے تھا
ویسے آپ سے سوال یہ ہے کہ اگر کسی وارث کو یہ معلوم ہے کہ اس کے پاس آنے والا سارا مال حرام اور ناجائز ذرائع سے کمایا گیا ہے ،تو اسے کیا وہ مال قبول کر لینا چاہئے؟
ویسے یہ سوال مجھے بے موقع لگ رہا ہے لیکن پھر بھی جواب دینا اپنا فرض سمجھتا ہوں کہ اگر وراثت میں مال حرام کمائیوں کا ملے تو ضروری ہے کہ وارث اس مال کو اصل حقداروں تک پوھنچانے کی کوشش کرے ، اگر نہ پوھنچا سکے تو بھی قبول نہ کرے
کسی ایک آیت کو لے کر عقائد نہیں بنائے جاتے۔ورنہ آج بھی شراب کی اجازت ہے، بس نماز کے قریب نہیں جانا۔
آیت کی تکذیب تو ہرگز نہیں کی جا سکتی ، ہاں آپ اگر چاہیں تو درستگی فرما سکتے ہیں اگر کر سکیں تو
پیشگی حملے کا مطلب ہے کہ جہاں دین کی تبلیغ و اشاعت میں رکاوٹ آئے تو اسلامی حکومت اس رکاوٹ کوتلوار سے دور کر سکتی ہے۔
اگر میں صحیح ہوں تو آج کے دور میں اسرائیل پر حملہ کرنا فرض ہو چکا ہے لیکن کیا وجہ ہے کہ آپ نے ایک گولی بھی اسرائیل کی طرف نہیں چلائی ؟
 
Zaidi Qasim

Prime Minister (20k+ posts)

آپ اگر پہلے ہی یہ کمنٹ کر دیتے تو اتنے کمنٹ تک بات نہ جاتی ، اور یہ کمنٹ اسی تھریڈ پر خان ون ٹو فائف اور رانا جی کو کرنا چاہیے تھا

ویسے یہ سوال مجھے بے موقع لگ رہا ہے لیکن پھر بھی جواب دینا اپنا فرض سمجھتا ہوں کہ اگر وراثت میں مال حرام کمائیوں کا ملے تو ضروری ہے کہ وارث اس مال کو اصل حقداروں تک پوھنچانے کی کوشش کرے ، اگر نہ پوھنچا سکے تو بھی قبول نہ کرے

آیت کی تکذیب تو ہرگز نہیں کی جا سکتی ، ہاں آپ اگر چاہیں تو درستگی فرما سکتے ہیں اگر کر سکیں تو

اگر میں صحیح ہوں تو آج کے دور میں اسرائیل پر حملہ کرنا فرض ہو چکا ہے لیکن کیا وجہ ہے کہ آپ نے ایک گولی بھی اسرائیل کی طرف نہیں چلائی ؟

دوچار کوششیں پینگیں بڑھانے کی تو ضرور ہوچکی ہیں ۔
 
Khair Andesh

Chief Minister (5k+ posts)

آپ اگر پہلے ہی یہ کمنٹ کر دیتے تو اتنے کمنٹ تک بات نہ جاتی ، اور یہ کمنٹ اسی تھریڈ پر خان ون ٹو فائف اور رانا جی کو کرنا چاہیے تھا

ویسے یہ سوال مجھے بے موقع لگ رہا ہے لیکن پھر بھی جواب دینا اپنا فرض سمجھتا ہوں کہ اگر وراثت میں مال حرام کمائیوں کا ملے تو ضروری ہے کہ وارث اس مال کو اصل حقداروں تک پوھنچانے کی کوشش کرے ، اگر نہ پوھنچا سکے تو بھی قبول نہ کرے

آٌپ کا مسئلہ یہی ہے کہ آپ عقیدے کے مطابق عمل نہیں کرتے، بلکہ جو عمل ہو چکا ہے، اس کے مطابق اپنا عقیدہ بناتے ہیں۔ رسول خدا صلی اللہ علیہ وسلم کی دو بیٹیوں کا نکاح آپ حضرت عثمان رضی اللہ تعالی سے مان نہیں سکتے، لہذا بیٹیوں کا ہی انکار کر دیا۔
بارہ اماموں کا عقیدہ میں بارہویں امام صاحب کو غائب قرار دے دیا۔
پہلے تین خلفاء کے زمانے میں حضرت علی کی موجودگی کو تقییہ میں چھپا دیا۔
اسی طرح کیونکہ حضرت علی کرم اللہ وجہہ کے زمانے میں مسلمانوں کے آپسی اختلافات بڑھنے کی وجہ سے فتوحات زیادہ نہیں ہو سکیں، تو مدافعتی جہاد کا عقیدہ بنا لیاگیا۔ اسی حوالے سے پوچھا تھا کہ اگر آپ کے نزدیک کسی کافر ملک پر اقدامی جہاد کرنا ٹھیک نہیں، تو حضرت علی رضٰی اللہ تعالی عنہہ سے پہلے جن خلفاءراشدین نے قیصرو کسری کے تکبر کو خاک میں ملایا تھا اور اسلامی خلافت کو لاکھوں مربع میل تک پھیلایا تھا، تو اس کا مطلب ہوا کہ جس وقت حضرت علی مسند خلافت پر بیٹھے تو وہ سارا ایریا ناجائز اورفتوحات حرام تھیں، پھر حضرت علی نے انہیں کیسے قبول کر لیا۔ مجھے معلوم ہے کہ آپ نے اس کا بھی کوئی نہ کوئی جواز تو ڈھونڈ رکھا ہو گا، بس وہی معلوم کرنا چاہتا ہوں۔
یاد رہے کہ یزید کے بیٹے نے اپنی کرسی اسی لئے چھوڑ دی کہ اسے وہ طریقہ پسند نہیں آیا تھا جس طریقہ سے اقتدار حاصل کیا گیا تھا۔
 
آپ پہلے فرقہ ورانہ بحث نہیں کرتے تھے لیکن اب شروع کر دی ہے تو میں بتا دیتا ہوں
بلکہ جو عمل ہو چکا ہے، اس کے مطابق اپنا عقیدہ بناتے ہیں۔
بے شک ایسا ہی ہے ہم رسول پاک اور اہل بیت کے عمل کے مطابق ہی اپنا عقیدہ بناتے ہیں
واضح رہے کہ ہمارے نزدیک معصوم یعنی رسول و اہل بیت پیشگی حملہ کر سکتے ہیں اس لئے کہ معصوم گناہوں سے پاک ہوتا ہے اور اگر وہ پیشگی حملہ کرے تو کسی بے گناہ کے مرنے کا احتمال نہیں رہتا . دوسری طرف عام انسان اگر پیشگی حملہ کرے تو نجانے کتنے لوگ بیگناہ مارے جاتے ہیں
رسول خدا صلی اللہ علیہ وسلم کی دو بیٹیوں کا نکاح آپ حضرت عثمان رضی اللہ تعالی سے مان نہیں سکتے، لہذا بیٹیوں کا ہی انکار کر دیا
آپ نے غیروں بیٹیاں رسول پاک کے پلے باندھنے کی کوشش کی ، اس کے لئے آپ کو ان کا نکاح پانچ چھ سال کی عمر میں ظاہر کرنا پڑا . اسی لئے آپ کے ہاں عقیدہ پایا جاتا ہے کہ نابالغ لڑکی سے نکاح و جامع جائز ہے . یعنی ایک جھوٹ کو چھپانے کی خاطر دوسرا جھوٹ
بارہ اماموں کا عقیدہ میں بارہویں امام صاحب کو غائب قرار دے دیا۔
آپ تو ایسے فرما رہے ہیں جیسے آپ باقی آئمہ اکرام کو مانتے ہیں یا قرآن کی امام سے متعلق آیات کو آپ ماننے پر تیار ہو گئے ہیں
پہلے تین خلفاء کے زمانے میں حضرت علی کی موجودگی کو تقییہ میں چھپا دیا۔
آپ دوسری بار یہ نقطہ اٹھا رہے ہیں اس لئے میں تفصیلی جواب دے دیتا ہوں
حضرت علی نے آپ کے تین بادشاہوں کی حکومت ویسے ہی برداشت کی تھی جیسے رسول پاک نے کفار مکہ کی حکومت برداشت کی تھی
آپ کو یقینا یہ علم نہیں ہو گا کہ رسول پاک کا طریقہ یہ تھا کہ ذرا بھر بھی خیر کی امید ہو تو مہلت دے دیتے تھے وگرنہ طائف کے بعد ایک بھی کافر زندہ نہ بچتا
لہٰذا آپ حضرت علی کی طرف سے دی گئی مہلت کی قدر کیا کریں
اس کا مطلب ہوا کہ جس وقت حضرت علی مسند خلافت پر بیٹھے تو وہ سارا ایریا ناجائز اورفتوحات حرام تھیں، پھر حضرت علی نے انہیں کیسے قبول کر لیا۔ مجھے معلوم ہے کہ آپ نے اس کا بھی کوئی نہ کوئی جواز تو ڈھونڈ رکھا ہو گا، بس وہی معلوم کرنا چاہتا ہوں
واہ
آپ حضرت علی کو ملی حکومت وراثت میں ملی قرار دے رہے ہیں ؟
آپ واقعی جو سوچنا چاہیں تھیوری بنا لیتے ہیں
. . . . .
جواب یہ ہے کہ حضرت علی دلوں پر حکومت کرنا جانتے تھے
اور انہوں نے زبردستی کسی سے بیعت نہیں چاہی تھی ، بلکے حکومت اس شرط پر قبول کی تھی کہ سب گروہ ان کی حکومت پر راضی ہو جایئں تو وہ حکومت قبول کریں گے
آپ تاریخ دیکھیں جس شہر کو انہوں نے مسکن بنایا وہ سارے کا سارا شہر شیعہ ہو گیا یہ سب کچھ ان کی تبلیغ سے ہوا
سلام پیش کرتا ہوں معاویہ بن یزید کو .. . . کہ انہوں نے حکومت لینے کے طریقے پر اعتراض کیا . . . . . وگرنہ پہلے تو لوگ جنازہ چھوڑ کر حکومت لینے پر بھی شرمندہ نہ ہوئے
. . . . . . . .
. . . . . . . .
. . . . . . ..
آپ نے اس سوال کا جواب نہیں دیا کہ آپ اسرایل پر حملہ کیوں نہیں کر رہے ؟
 
Khair Andesh

Chief Minister (5k+ posts)
آپ پہلے فرقہ ورانہ بحث نہیں کرتے تھے لیکن اب شروع کر دی ہے تو میں بتا دیتا ہوں
فرقہ ورانہ بحث نہ کرنے کا مطلب یہ ہے کہ ان چیزوں سے اجتناب کرتا ہوں جس پر اتفاق مشکل ہو۔ البتہ جو چیزیں اس طرح ثابت ہیں کہ آپ بھی انہیں مانتے ہو، اس پر بحث ہو سکتی ہے۔مثلا آپ بے شک پہلے تین خلفاء کو مت مانو، مگر یہ تو مانتے ہو کہ حضرت علی سے پہلے تین حکمران گزرے ہیں۔لہذا اس بات پر جنرل بحث ہو سکتی ہے، اور کچھ "کچوکے" دیئے جا سکتے ہیں کہ شاید بات دل میں اتر جائے۔
بے شک ایسا ہی ہے ہم رسول پاک اور اہل بیت کے عمل کے مطابق ہی اپنا عقیدہ بناتے ہیں
اگر ایسا ہوتا تو کوئی جھگڑا ہی نہ ہوتا۔ آپ کسی بھی عمل کو اپنی من پسند تاویل پہناتے ہو، اور پھر کسی بھی واقعہ کو اپنے عقائد کے مطابق منطبق کرتے ہو۔مثلا اگر کوئی شخص مسجد کو جائے ، تو اگر آپ کے عقیدے کو اس شخص کا دکان پر جانا سوٹ کرتا ہے ، تو آپ دلائل کے انبار لگا دو گے کہ وہ شخص مسجد نہیں رستے میں آنے والی دکان پر گیا تھا۔
واضح رہے کہ ہمارے نزدیک معصوم یعنی رسول و اہل بیت پیشگی حملہ کر سکتے ہیں اس لئے کہ معصوم گناہوں سے پاک ہوتا ہے اور اگر وہ پیشگی حملہ کرے تو کسی بے گناہ کے مرنے کا احتمال نہیں رہتا . دوسری طرف عام انسان اگر پیشگی حملہ کرے تو نجانے کتنے لوگ بیگناہ مارے جاتے ہیں
۔جس طرح ایک جھوٹ چھپانے کے لئے سو جھوٹ پولنے پڑتے ہیں، اسی طرح ایک غلط عقیدے کو ڈیفنڈ کرنے کے لئے کئی غلط عقیدے گھڑنے پڑتے ہیں۔بہرحال آپ کایہ عقیدہ میرے لئے نیا لطیفہ ہے۔کیونکہ فرقہ ورانہ بحث میری عادت نہیں، لہذا میں یہ تو نہیں کہوں گا کہ اپنے اس عقیدے کو قرآن و سنت سے ثابت کریں، کیونکہ مجھے پتا ہےکہ آپ نے اپنے دوسرے عقائد کی طرح اسے بھی کھینچ تان کر "ثابت" کر ہی دینا ہے۔البتہ یہ ضرور پوچھوں گا کہ کیا آپ کا یہ عقیدہ ہے کہ کہ ایک امام صاحب ہندئوں کے دیوتائوں کی طرح مافوق الفطرت قوتون کے مالک تھے،لہذا اکیلے ہی پورے لشکر کے لئے کافی ہو جاتے۔ اور اگر حملہ لشکر کے ساتھ ہو گا تو پھر یقینا ہر لشکری کو عارضی امامت مل جاتی ہو گی، ورنہ بے گناہ مرنے کا احتمال تو لازمی رہے گا۔
حضرت علی نے آپ کے تین بادشاہوں کی حکومت ویسے ہی برداشت کی تھی جیسے رسول پاک نے کفار مکہ کی حکومت برداشت کی تھی
کسی بھی نبی اور غیر نبی میں فرق یہ ہوتا ہے کہ اللہ کا نبی ہر کام براہ راست اللہ کے حکم یا رضا مندی سے کر رہا ہوتا ہے ۔غالبا اس بابت بحث پہلے بھی ہو چکی ہے کہ یا تو حضرت علی کو غیب کا علم تھا، جس کی وجہ سے انہیں پتا تھا کہ چوتھی نمبر پر مسند خلافت ان کے پاس آ جائے گی، ورنہ پچھلے تین خلفاء کو جو آپ کے عقیدے کے مطابق(نعوذ باللہ) منافقین میں سے تھے کو برداشت کرنا حضرت علی کے شان کے خلاف تھی۔کیسی عجیب بات ہے کہ حضرت ابو بکر صدیق رضی اللہ تعالی عنہہ تو یہ اعلان کریں کہ اگر کسی نے اونٹ کی رسی جتنی زکوت بھی کم کی تو اس کے خلاف جہاد ہو گا، اور دوسری طرف حضرت علی کرم اللہ وجہہ نماز روزہ سے لے کر کلمہ تک ہر چیز میں تبدیلی کو برداشت کرتے رہے۔دین کا حلیہ بگرتا رہا، اور حضرت علی آپ کے بقول دلوں پر حکومت کرتے رہے۔
سلام پیش کرتا ہوں معاویہ بن یزید کو .. . . کہ انہوں نے حکومت لینے کے طریقے پر اعتراض کیا .
یہی تو بات ہے۔ اگر آپ کے مطابق پیشگی حملہ ٹھیک نہیں تھا، اور پچھلے خلفا راشدین نے نعوذ بااللہ غلط کیا، تو ہونا تو یہ چاہئے تھا کہ حضرت علی قیصر و کسری کو ان کے علاقے واپس کر دیتے ، جو غلط اور ناجائز طریقے سے حاصل کئے گئے تھے۔(تاریخ کی کتابوں میں قصہ منقول ہے کہ ایک مسلمان لشکر معاہدہ ختم ہونے سے چند گھنٹے پہلے شہر میں داخل ہو گیا۔ مسلمان سپہ سالار کو علم ہوا تو اس نے شہر واپس کر دیا کہ وعدہ خلافی ہوئی تھی)
آپ نے اس سوال کا جواب نہیں دیا کہ آپ اسرایل پر حملہ کیوں نہیں کر رہے ؟
کیا آپ نے حماس اور اسلامک جہاد وغیرہ کا نام نہیں سنا؟اور مہربانی فرما کر حماس کو ملنے والی رائے نام ایرانی امداد کا ذکر مت کرنا،اور اگر کر ہی دو تو پھر حزب اللہ اور حوثیوں کو ملنے والی امداد سے موازنہ بھی کر دینا۔
ویسے آپ کےمطابق اسرائیل پر کس ملک یا تنظیم کی طرف سے حملہ ہونا چاہئے اور کیونکر ہونا چاہئے؟
 
There is only 1

Chief Minister (5k+ posts)
کیا آپ کا یہ عقیدہ ہے کہ کہ ایک امام صاحب ہندئوں کے دیوتائوں کی طرح مافوق الفطرت قوتون کے مالک تھے،لہذا اکیلے ہی پورے لشکر کے لئے کافی ہو جاتے۔ اور اگر حملہ لشکر کے ساتھ ہو گا تو پھر یقینا ہر لشکری کو عارضی امامت مل جاتی ہو گی، ورنہ بے گناہ مرنے کا احتمال تو لازمی رہے گا۔
آپ نے اس سوال کے پوچھنے سے پہلے طنز کے کافی تیر برسائے ہیں جن کو میں نظر انداز کر کے اسی سوال کا جواب دے رہا ہوں
اصل میں جب الله کسی کو معصوم قرار دے دے تو پھر اس کے اعمال ہمیشہ ٹھیک ہوتے ہیں آپ اگر یہ بات سمجھ لیں تو آپ کا یہ اعتراض کہ " بے گناہ مرنے کا احتمال تو لازمی رہے گا" ختم ہو جاتا ہے
کوشش کیجئے کہ یہ بات سمجھ لیں کہ اگر الله نے ارادہ کر لیا تو بندہ رجس سے ہمیشہ پاک رہے گا
کسی بھی نبی اور غیر نبی میں فرق یہ ہوتا ہے کہ اللہ کا نبی ہر کام براہ راست اللہ کے حکم یا رضا مندی سے کر رہا ہوتا ہے ۔غالبا اس بابت بحث پہلے بھی ہو چکی ہے کہ یا تو حضرت علی کو غیب کا علم تھا، جس کی وجہ سے انہیں پتا تھا کہ چوتھی نمبر پر مسند خلافت ان کے پاس آ جائے گی، ورنہ پچھلے تین خلفاء کو جو آپ کے عقیدے کے مطابق(نعوذ باللہ) منافقین میں سے تھے کو برداشت کرنا حضرت علی کے شان کے خلاف تھی۔کیسی عجیب بات ہے کہ حضرت ابو بکر صدیق رضی اللہ تعالی عنہہ تو یہ اعلان کریں کہ اگر کسی نے اونٹ کی رسی جتنی زکوت بھی کم کی تو اس کے خلاف جہاد ہو گا، اور دوسری طرف حضرت علی کرم اللہ وجہہ نماز روزہ سے لے کر کلمہ تک ہر چیز میں تبدیلی کو برداشت کرتے رہے۔دین کا حلیہ بگرتا رہا، اور حضرت علی آپ کے بقول دلوں پر حکومت کرتے رہے۔
میرے خیال میں آپ کو اس بات کی تو سمجھ آ گئی ہے کہ کفر کی حکومت ، منافقین کی حکومت ، اور کم تر مسلمانوں کی حکومت کو برداشت کرنا ، کم تر عقیدے کی دلیل نہیں
اب آپ یہ بھی سمجھ لیں کہ اسلام پھیلانے کا طریقہ تبلیغ ہے جیسا کہ رسول پاک نے ساری زندگی کی اور حضرت علی نے بھی
.
آپ کے بادشاہوں کی طرف سے ہر غلط کام کے خلاف حضرت علی کی تبلیغی جدوجہد موجود ہے
مفتوح علاقوں سے متعلق ایسی مثال موجود ہے جو آپ شاید برداشت نہ کر سکیں اس لئے دانستہ بیان نہیں کر رہا
ویسے آپ کےمطابق اسرائیل پر کس ملک یا تنظیم کی طرف سے حملہ ہونا چاہئے اور کیونکر ہونا چاہئے؟
آپ کے چہتے نصرا فرنٹ اور طالبان
آپ کے عقیدے کے مطابق پیشگی حملہ جائز ہے ، ایک وجہ آپ نے بیان کی کہ وہاں تبلیغ کا میدان ہو تو حملہ نہیں ہو سکتا
لہٰذا کافر ملک اسرائیل میں آپ کے "مجاہدین " نے حملہ کیوں نہیں کیا، آپ بتائیں . ہم سے کیوں پوچھتے ہیں ؟
 
Last edited:

Back
Top