FBR tax collection Reduced 8%

saadmahhmood83

Minister (2k+ posts)
گزشتہ سال ایف بی آرکی ٹیکس وصولی میں8فیصد کمی





حتمی تاریخ میں کئی بار اضافے کے باوجود فیڈرل بورڈ آف ریونیو کی ٹیکس وصولی نہ بڑھ سکی، گزشتہ سال فیڈرل بورڈ آف ریونیو کی ٹیکس وصولی میں آٹھ فیصد کمی ہوئی۔


فیڈرل بورڈ آف ریونیو کے مطابق دو جنوری دوہزار سولہ تک صرف چھ لاکھ نوے ہزار افراد نے ٹیکس جمع کروایا، جبکہ اکتیس دسمبر دوہزار چودہ تک سات لاکھ پچاس ہزار ٹیکس گزاروں نے ٹیکس جمع کروایا تھا، اس طرح سال دوہزار پندرہ کے دوران ایف بی آر کی ٹیکس وصولی میں آٹھ فیصد کمی ہوئی۔
اعدادوشمار کے مطابق ٹیکس جمع کروانے کے لئے گزشتہ سال ای فائلنگ میں نمایاں اضافہ دیکھا گیا، ساڑھے پانچ لاکھ افراد نے ای فائلنگ کے ذریعے گوشوارے جمع کروائے، تاہم ایک لاکھ چالیس ہزار افراد نے مینئول فارم جمع کروائے۔
ٹیکس حکام کا کہنا ہے کہ وصولی میں خاطرخواہ اضافہ نہ ہونے کے پیش نظر انکم ٹیکس گوشوارے جمع کروانے کی آخری تاریخ میں انتیس فروری تک توسیع کی جاسکتی ہے۔
http://aajtv.com.pk/latest/گزشتہ-سال-ایف-بی-آرکی-ٹیکس-وصولی-میں8فیص/

 
Last edited by a moderator:

SpIDeR.

Minister (2k+ posts)
تجربہ کار ٹیم

(clap)
اورپھر کہتے ہيں عمران خان نے کیا کر لیا کے پی کے میں
 

akmal1

Chief Minister (5k+ posts)
تجربہ کار ٹیم

(clap)
اورپھر کہتے ہيں عمران خان نے کیا کر لیا کے پی کے میں

آشیانہ سکیم میں پچاس ہزار میں سے ٣٧٠ بنا سکے ہیں
کم از کم ٥٠٠ ہی بنا لیتے تاکہ ١ فیصد تو ہوتے
یہ ہے تجربہ
 

saadmahhmood83

Minister (2k+ posts)

آشیانہ سکیم میں پچاس ہزار میں سے ٣٧٠ بنا سکے ہیں
کم از کم ٥٠٠ ہی بنا لیتے تاکہ ١ فیصد تو ہوتے
یہ ہے تجربہ
فیصل آباد میں جو کچھ بنے ہیں وہ نا مکمل پڑے ہیں ، جہاں رات رانا ثنا کے ڈکیٹ گزارتے ہیں
 

SpIDeR.

Minister (2k+ posts)
یہ تو آپ ایک کا نام لے رہے ہو ما سوائے ایک دو منصوبوں کے سب فلوپ منصوبے اسی تجربہ کار ٹیم کا کارناما ہے


آشیانہ سکیم میں پچاس ہزار میں سے ٣٧٠ بنا سکے ہیں
کم از کم ٥٠٠ ہی بنا لیتے تاکہ ١ فیصد تو ہوتے
یہ ہے تجربہ
 

Admiral

Chief Minister (5k+ posts)

کیا یار، دو چار دن تو خوشیاں منا لینے دیتے ان کو
ابھی یہ ایک دو ہفتے پہلے ہی خبریں پوسٹ کرتے پھر رہے تھے کہ ٹارگٹ سے زیادہ ٹیکس جمع کر لیا ہے؟/
اُس تھریڈ کو بھی بطور مرچ مصالحہ ، یہاں کہیں تھریڈ میں ایڈجسٹ کرو بھائی
 

Back
Top