السلام علیکم! یہ پوسٹ سیاست ڈاٹ پی کے پر پہلی پوسٹ ہے مگر میں کافی عرصے سے اس فورم سے مستفید ہو رہا ہوں اللہ تمام ممبران کو اپنی حفظ و امان میں رکھے اور جس جس نے خلوص نیت شعور و آگہی کے چراغ جلائے اس کا اجر عطا فرمائے میں ایک طالبعلم کی حیثیت سے چند سوالات پوچھنا چاہتا ہوں اور امید رکھتا ہوں کے آپ اپنی رہنمائی سے بہرہ مند فرمائیں گے
١۔ نظام یا سسٹم کسے کہتے ہیں؟
٢۔ جمہوریت کسے کہتے ہیں؟
٣۔ کیا پانچ میں صرف ایک بار اظہار رائے سے لوگوں کو شریک اقتدار کیا جا سکتا ہے؟
٤- کیا صرف پالیمانی جمہوریت ہی جمہوریت ہے یا اس کی کوئی اور شکل بھی رائج ہے-
٥- کیا پاکستان کے مسائل کا حل پالیمانی جمہوریت سے ممکن ہے؟