Dr Imran Farooq going to launch a new political career

Night_Hawk

Siasat.pk - Blogger
عمران فاروق نیا سیاسی کریئر شروع کرنے والے تھے: پولیس


آخری وقت اشاعت: منگل 16 ستمبر 2014 ,* 14:13 GMT 19:13 PST
121208162040_imran_farooq_mqm__304x171__nocredit.jpg

عمران فاروق کو ستمبر 2010 میں لندن میں ان کے گھر کے باہر قتل کر دیا گیا تھا

برطانوی دارالحکومت لندن کی میٹروپولیٹن پولیس نے ایم کیو ایم کے رہنما ڈاکٹر عمران فاروق کے قتل کے چار سال مکمل ہونے پر لوگوں سے اپیل کی ہے کہ اگر کسی شخص کے پاس اس قتل سے متعلق کوئی معلومات ہو تو وہ پولیس سے رابطہ کرے۔
ڈاکٹر عمران فاروق کو 16 ستمبر 2010 کو لندن کے علاقے ایج ویئر کی گرین لین میں ان کے گھر کے باہر قتل کر دیا گیا تھا۔

لندن پولیس نے کہا ہے کہ وہ سمجھتی ہے کہ 50 سالہ ڈاکٹر عمران فاروق اپنی موت سے پہلے ایک نیا آزاد سیاسی کریئر شروع کرنے والےتھے اور پولیس انھی خطوط پر تحقیقات کر رہی ہے۔


پولیس کا کہنا ہے کہ ڈاکٹر عمران فاروق نے جولائی 2010 میں ایک فیس بک پروفائل تیار کیا تھا اور شوشل نیٹ ورکنگ سائٹ کے ذریعے بڑی تعداد میں لوگوں سے رابطہ کیا تھا


پولیس کے مطابق ابھی تک اس مقدمےمیں دو افراد کو گرفتار کیاگیا ہے۔ پولیس نے اپنی اپیل میں کہا کہ اگر کسی پاس اس مقدمے سے متعلق کوئی شواہد ہوں تو وہ پولیس سے رابطہ کر سکتا ہے۔ پولیس نے مزید کہا کہ اگر کوئی شخص اپنی شناخت ظاہر نہیں کرنا چاہتا تو وہ کرائم سٹاپر نامی چیرٹی ادارے کو فون نمبر 0800555111 پر تمام معلومات فراہم کر سکتا ہے۔


لندن پولیس نے کہا ہے کہ اس قتل کی تحقیق کے لیے 4466 لوگوں سے بات کی گئی، 7401 دستاویزات کو پرکھا گیا اور 2379 تفتیشی خطوط پر چلتے ہوئے 3900 دستاویزات حاصل کی گئی ہیں۔

میٹروپولیٹن پولیس کے مطابق تحقیقات اب بھی جاری ہیں اور برطانوی پولیس پاکستانی حکام سے قریبی رابطے میں ہیں۔


پولیس کے مطابق قتل کے محرکات اور ذمہ داروں کا پتہ چلانے کے لیے کئی تفتیشی خطوط پر عمل کر رہی ہے۔



http://www.bbc.co.uk/urdu/world/2014/09/140916_london_police_farooq_appeal_ra.shtml
 

Raaz

(50k+ posts) بابائے فورم
Re: عمران فاروق نیا سیاسی کریئر شروع کرنے وال

لعنت ہے ایسی پولیس پر جو ایک برساتی مینڈک کو نہی پکڑ سکتی ، جو سامنے بیٹھا گڑیں گڑیں کرتا رہتا ہے

لندن پولیس میں اور پاکستان پولیس میں کیا فرق رہ گیا ؟؟
 

PakistaniFirst

Minister (2k+ posts)
Re: عمران فاروق نیا سیاسی کریئر شروع کرنے وال

Withing Muhajir, the most active and big group is Bihari.

Dr.Imran Farooq wanted to separate that group under his leadership.

The biggest butcher of the Country, Tafu knew that and one by one he order to kill the most influential people in Pakistan plus Dr.Imran Farooq to end this Bihari movement.
 

Talpur

Citizen
Re: عمران فاروق نیا سیاسی کریئر شروع کرنے وال

[h=2]Re: عمران فاروق نیا سیاسی کریئر شروع کرنے وال[/h]
لعنت ہے ایسی پولیس پر جو ایک برساتی مینڈک کو نہی پکڑ سکتی ، جو سامنے بیٹھا گڑیں گڑیں کرتا رہتا ہے

لندن پولیس میں اور پاکستان پولیس میں کیا فرق رہ گیا ؟؟
 

Haris Abbasi

Minister (2k+ posts)
Re: عمران فاروق نیا سیاسی کریئر شروع کرنے وال

آبهی تک اُس بهیڑیے کو نہ پکڑ پائے
 

saeed khan

Chief Minister (5k+ posts)
Re: عمران فاروق نیا سیاسی کریئر شروع کرنے وال

Hamari police hoti to Dr IF key qatal ko ghareloo nachaqi qarar day kar ab tak Dr Imran Farooq ki qatil bivi ko pakar kar phansi bhi day chuki hoti.
 

Back
Top