saveranadeem6

Voter (50+ posts)
Dr Aamir Liaquat for intl laws on blasphemy
LAHORE: Geo TV anchor and religious scholar Dr Aamir Liaquat Hussain has demanded legislation at the international level to stop blasphemy, and said that the respect of mankind is linked with the respect of the Holy Prophet (PBUH).

Addressing a ceremony on the topic Respect of Mankind, Aamir Liaquat Hussain said here on Sunday that those who had perpetrated blasphemy had in fact strangled the entire humanity. He said that respect could be learnt from the teachings of Islam. However, he said, there could not be any compromise on the respect of the Holy Prophet (PBUH). He said flag bearers of humanity had themselves plunged into inhumanity at the moment.

Expressing grief over the incidents of deaths and damage to the public property during the protests against blasphemous movie, Dr Aamir said that people had in fact hurt themselves in the name of protests. He said that we were getting fanatic and were busy in searching wrongdoings of others rather than correcting ourselves.

Calling for unity in Muslims ranks, he said it was high time the Muslims rose to the occasion to stop those who were indulging in nefarious acts. He said it was regrettable that heads of 56 Islamic states of the world could not play their role in introducing legislation to stop the blasphemous acts. He further said that we should also take all the steps to ensure respect of humanity and call for legislation and give full support to the award of capital punishment to anyone who committed blasphemy.

Ataul Haq Qasmi said that acting against the teachings of Allah and the Holy Prophet (PBUH) was tantamount to blasphemy. He lauded Dr Amir and said the he could play a vital role in bringing about a change in the society through his lectures.

Intellectuals and religious scholars, including Irhsad Ahmed Arif, Sohail Warraich, Maulana Raghib Hussein Naeemi and Ziaul Haq Naqshbandi, also spoke on the occasion.


 

ahsanuck

MPA (400+ posts)
Re: Dr Aamir Liaquat Hussain has demanded legislation on blasphemy

Appreciated........we need more voices and should be united on this ...

Dr.Tahir-ul-Qadri has already asked the government of Pakistan to file a case in the International Court of Justice and he is ready to plead the case on behalf the people of Pakistan and the 1.5 billion Muslim world and if done so , he would give as a gift to muslim world by winning the case........!
 
Last edited:

saveranadeem6

Voter (50+ posts)
Dr Aamir Liaquat Hussain has demanded legislation on blasphemy

گستاخ رسول کے قتل کا عالمی سطح پر قانون بننا چاہئے،عامر لیاقت


لاہور( نمائندہ جنگ) معروف مذہبی اسکالر، محقق ،کالم نگار، اینکر پرسن اور گروپ ایڈیٹر مذہبی امور جنگ گروپ ڈاکٹر عامر لیاقت حسین نے فکر رائٹرز فورم کے زیر اہتمام احترام انسانیت کے موضوع پر الحمراء میں ہونے والی ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اگر حضور ﷺ کا احترام ہے تو پھر انسانیت کا بھی احترام ہے اگر ایسا نہیں تو پھر ملک کا آئین اور قانون بھی بے کار ہو کر رہ جاتا ہے۔ گستاخ رسول کے قتل کا عالمی سطح پر قانون بننا چاہئے۔ حضور ﷺ کا احترام نہ کرنے والوں نے انسانیت کا گلاخود دبا دیا ہے۔ جب انسانیت کو ختم کر دیا جائے گا تو احترام کس بات کا ہوگا۔ تقریب کی صدارت عطاء الحق قاسمی نے کی جب کہ ارشاد احمد عارف، مولانا راغب حسین نعیمی، سہیل وڑائچ، پیر محمد اطہر القادری اور صدر فکر رائٹرز فورم محمد ضیاء الحق نقشبندی نے بھی خطاب اور خطبہ استقبالیہ پیش کیا۔ جب کہ ڈاکٹر عامر لیاقت حسین نے کہا کہ آج ہمارے اندر انسانیت نہیں رہی بلکہ ہم جنونی ہوتے جارہے ہیں دوسروں کے عیبوں کو نگاہ میں رکھتے ہیں خود کو نہیں دیکھتے۔ احتجاج کے نام پر ہم نے خود تشدد کیا ہے۔ جلاؤ گھیراؤ کیا ، املاک کو نقصان پہنچایا ، لوگوں کو ہلاک کیا گیا، عالمی سطح پر قانون سازی کرنا ہوگی کہ کوئی شخص کسی کے مذہب اور انبیاء کرام  کی توہین نہ کرے اور قانون سازی میں سزا کا بھی تعین کیا جائے۔ افسوس کہ 56 ممالک کے سربراہان نبی کے احترام کا قانون نہیں بنا سکے یہی وجہ ہے کہ اسلام دشمن آئے دن شرارتیں کرتے رہتے ہیں اور ان کی شرارتوں سے ہم اپنے ہی بال نوچتے ہیں۔ دین تلوار سے نہیں پیار و محبت سے پھیلا ہے۔ گستاخ رسول کے قتل کا عالمی سطح پر قانون ضرور بننا چاہئے ۔اگر ہم علامتی ہی بائیکاٹ کردیں تو ان کا جنازہ نکل جائے گا۔ آج دین کے نام پر لوگوں کو قتل کیا جارہا ہے کراچی میں کیا ہو رہا ہے کیا یہ دین ہے؟ ہم اقلیتوں کی کیا حفاظت کریں یہاں تو اکثریت ہی خطرے میں ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہیومن رائٹس کیا ہے وہ بھی انسانیت کا احترام ہے آج انسانی حقوق کا بھی احترام نہیں ہے۔ عطاء الحق قاسمی نے کہا کہ آج ہم توہین رسالت کی بات کرتے ہیں کیا وہ لوگ جو منشیات کا کاروبار کرتے ہیں برائی پھیلاتے ہیں، ذخیرہ اندوزی کرتے ہیں کیا یہ توہین رسالت نہیں ہے جب آپ اللہ اور رسول کے بتائے ہوئے راستوں پرنہیں چلیں گے اور اس کی خلاف وزی کریں گے تو یہ بھی توہین رسالت ہے۔جس طرح ڈاکٹر عامر لیاقت حسین اپنے لیکچروں سے نیکی پھیلا رہے ہیں وہ معاشرے میں تبدیلی لا سکتے ہیں۔ سید ارشاد احمد عارف نے کہا کہ ڈاکٹر عامر لیاقت حسین حقیقت میں عوامی مقبولیت رکھتے ہیں وہ عوام کے دلوں کی بات کرتے ہیں۔ ہمیں حضور کی تعلیمات کی روشنی میں انسانیت کا احترام کرنا ہوگا۔ اس سے ہماری زندگی اور آخرت سنور جائے گی۔ ڈاکٹر راغب حسین نعیمی نے کہا کہ اسلام انسانیت کے احترام کا درس دیتا ہے۔آج تہذیبوں کے تصادم کو نظریہ بنایا جارہا ہے۔ حضورﷺ کی ذات گرامی کیخلاف مسلمان ایک لفظ بھی نہیں سن سکتا۔پیر محمد انور قادری نے کہا کہ قرآن میں انسان کے احترام کا بہت ذکر ہے آج ہمیں اسلام کی تعلیمات کو عام کرنے کی ضرورت ہے اس دنیا میں امن اور سکون حاصل ہوسکتا ہے۔صحافی سہیل وڑائچ نے کہا کہ انسانیت کا احترام آج وقت کی زیادہ ضرورت ہے اگر
ہم انسانیت کا احترام کرنا شروع کر دیں تو معاشرے سے بہت سی برائیاں ختم ہوسکتی ہیں۔

 
پہلے تو اس جعلی ڈاکٹر کو جعلی ڈگری اور اقلیتوں کے خلاف زہرفشانی کرنے پر کوئی سزا متعین ہونی چاہیے۔ جعلی ڈگری،۔۔۔ شرم تم کو مگر نہیں آتی۔ جانے لوگ صرف سیاستدانوں کو ہی کیوں کوستے ہیں۔ کیا جعلی ڈگری پر کوئی سزا نہیں ہونی چاہیے، چاچا غالب؟