پی ٹی آئی والے "رونی شکل" ہیں۔
ایم کیو ایم کو ان لوگوں نے یہاں اتنی گالیاں دی ہیں، اور اتنے تھریڈ ہمارے خلاف کھولے ہیں کہ متحدہ قومی مومنٹ کی بجائے اسکا نام "مظلوم قومی مومنٹ" ہوتا تو زیادہ ٹھیک ہوتا۔
آج میں نے حسن نثار کی ایک ویڈیو پوسٹ کی جس میں وہ کہہ رہا ہے کہ پی ٹی آئی کے پاس اتنی انٹیلیکچوئل ڈیپتھ ہی نہیں جو کہ متحدہ کے پاس ہے۔
اسکے ساتھ میں نے بطور طنز ایک جملہ لکھا تھا۔
نہ صرف یہ کہ موڈ ٹرو پاکستانی نے اس پورے تھریڈ کو ڈیلیٹ کر دیا، بلکہ کوئی پی ایم بھی نہیں کیا اور وجہ بھی نہیں بتلائی۔
چونکہ مجھے کوئی پی ایم نہیں، تو میں سمجھی کہ شاید میں نے پوسٹ کرنے کا فائنل بٹن نہیں دبایا تھا اس لیے تھریڈ پوسٹ نہیں ہوا۔ اس لیے میں نے دوبارہ تھریڈ پوسٹ کر دیا۔
اس دفعہ ٹرو پاکستانی صاحب نے پورا تھریڈ تو ڈیلیٹ نہیں کیا ُ(کیونکہ انکی نظر پڑنے سے قبل تھریڈ میں دیگر لوگوں کے مراسلے آ چکے تھے) مگر میرے کمنٹ کو ڈیلیٹ کر دیا اور ساتھ میں وارننگ بھی دے دی۔
مجھے ٹرو پاکستانی صاحب سے اتفاق ہے کہ بات طنزیہ تھی۔ اگر وہ اسے ڈیلیٹ کرتے ہیں تو ٹھیک ہے۔ مگر میری شکایت یہ ہے کہ اس طنز سے سو گنا زیادہ بری گالیاں اور تصاویر اور کمینٹز یہ پی ٹی آئی والے حضرات میرے، میری پارٹی اور میرے قائد کے خلاف یہاں کھلے عام لکھتے پھرتے ہیں اور ایک دفعہ نہیں ہزار ہزار بار اسے دہراتے ہیں، مگر کوئی اسکا نوٹس نہیں لیتا۔
لیکن جب سے یہ تین نئے موڈز آئے ہیں "ہما بہن، ٹرو پاکستانی صاحب، اور ملک صاحب" اس وقت سے بہرحال موڈریشن کی صورتحال کافی بہتر ہوئی ہے۔ اس لیے میں نے ٹرو پاکستانی صاحب سے شکوہ کرنا ہی مناسب نہین سمجھا۔ اگر یہ ماڈریشن سب کے ساتھ یکساں بنیادوں پر ہو رہی ہے تو میری بلیسنگ موڈز کے ساتھ ہیں۔