بسم الله الرحمن الرحيم
ایک آسان سا سوال:
امام ابوحنیفہ، امام مالک، امام شافعی ، امام احمد، امام حسن بصری، امام ابن سیرین - - آئمہ کرام میں سے کسی نے رسول کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی سالگرہ منائی کیا کسی کو ایسا حکم دیا ؟
پہلی تین صدیوں کے دوران تو یہ نہیں کہا گیا. نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا:
"بنی نوع انسان کے بہترین لوگ میرے وقت کے ہیں، ان کے بعد آنے والے پھر ان کے بعد آنے والے" (صحیح بخاری، مسلم اور ترمذی).
رفتہ رفتہ امت کمزور ہوئی، اصل معاملات سے توجہ ہٹ گئی تو دین حق کی خصوصیات میں سے بہت سی غائب ہو گئیں. جب تعلیمات پر عمل کم ہوا، بدعت بڑے پیمانے پر بڑھی اور نبی صلی اللہ علیہ وسلم کی ولادت پھی منائی جانے لگی.
سعودی عرب کے مفتی اعظم شیخ عبدالعزیز آل شیخ نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی ولادت کے سلسلے میں تقریبات کے حوالے سے کہا ہے کہ "یہ توہم پرستی ہیں اور شریعت کے منافی ہیں۔" مفتی اعظم نے کہا "یہ ایک بدعت ہے جو بعثت اسلام کی پہلی تین صدیوں کے بعد سے شروع ہوئی ہے۔" اس کے باوجود مسلمانوں کے لیے لازم ہے کہ وہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی تعلیمات اور اسوہ حسنہ کی پیروی کریں۔ مفتی اعظم نے ان خیالات کا اظہار امام ترکی بن عبداللہ مسجد میں اپنے خطبہ کے دوران کیا ہے۔ مفتی اعظم نے کہا ''جو دوسروں کو میلاد النبی منانے کی ترغیب دیتے ہیں وہ برائی کے مرتکب ہوتے ہیں۔ ان کاکہنا تھا نبی صلی اللہ علیہ وسلم سے سچی محبت یہ ہے کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی تعلیمات اورنقش قدم کو اپنے لیے نصب العین بنا لیا جائے۔ '' کیونکہ نبی صلی اللہ نے فرمایا ہے کہ اللہ کا حکم ہے کہ ''کہہ دیجیے اگر آپ لوگ اللہ سے محبت کرتے ہیں تو میری اطاعت کریں، اس کے بدلے میں اللہ تم سے محبت کرے گا اور تمہارے گناہوں کو معاف فرما دے گا۔'' مفتی اعظم نے کہا مسلمانوں کا فرض ہے کہ نبی کو اس اللہ کے بندے او رسول کے طور پر مانیں جس نے پوری انسانیت کے لیے ہدایت نازل فرمائی ہے۔ مسلمانوں کو چاہیے کہ وہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم سے محبت کریں ۔ انہیں چاہیے کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم کی تعلیمات کی غلط تعبیر کرنے والوں سے آپ کی تعلیمات کا تحفظ کریں۔
An easy question:
Did any of the imaams Abu Haneefah, Maalik, al-Shaafii, Ahmad, al-Hasan al-Basri, Ibn Seereen celebrated Prophet's birthday or command others to do it or say that it was good? By ALLAH, no! It was not even mentioned during the first and best three centuries. The Prophet (peace be upon him) said:
The best of mankind are my generation, then those who come after them, then those who come after them. (al-Bukhaari, Muslim and al-Tirmidhi).
As ummah got weaker, real matters were not addressed, many of the features of true religion had vanished and bidah had become widespread. People started celebrating Prophet's birthdays too.