انتہائی باخبر ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ بھارتی حکومت اور بھارتی افواج کی ہائی کمان کے اجلاس میں موجودہ صورتحال کے تناظر میں فیصلہ کیا گیا ہے کہ لداخ میں چینی فوج سے مقابلہ کرنے کے لئے بھارت کی سب سے مضبوط اور خطرناک ترین فورس کو بھیجا جائے۔ اس فورس کی طاقت کا اندازہ اس بات سے لگائیں کہ آج تک جس مشن پر بھی یہ فورس بھیجی گئی وہ کبھی ناکام نہیں ہوا۔ پاکستانی سرحد پر کبھی حالات خراب ہوں یا کشمیر میں مجاہدین کے خلاف کاروائی درپیش ہو،
یا پھر بیرونی دنیا میں بھارت کے مفادات کا تحفظ ہو اس فورس نے کبھی بھی بھارتی حکومت کو مایوس نہیں کیا۔ اس خطرناک ترین فورس کا نام "بالی وڈ فورس" ہے۔ اور اسکی کمان اسوقت جنرل اکشے کمار، جنرل سنجے دت، جنرل سنی دیول، بریگیڈئیر انیل کپور،
بریگیڈئیر اجے دیوگن، بریگیڈئیر جان ابراہم (سپیشل سروسز)، بریگیڈئیر سنیل شیٹھی، کرنل ابھیشیک بچن، کرنل ہریتک روشن اور میجر سدھارت مشرا جیسے مایہ ناز افسران کررہے ہیں۔ یہ معلومات ہمارے انڈر کور ایجنٹ میجر عدنان سمیع نے پاکستان بھیجی ہے ہم انہیں سلام پیش کرتے ہیں ۔