Dakuwon Ke Baad Police Ne Inamullah Niazi Ke Saath Haath Kar Dia

Kashif Rafiq

Prime Minister (20k+ posts)
لاہور میں ڈکیتی کے شکار قانون ساز سے قانون کے رکھوالے ہی ہاتھ کر گئے، خادم اعلیٰ کے دروازے پر سرعام ڈکیتی کو معمولی چوری کی واردات بنا ڈالا، ایف آئی آر میں ڈکیتی کے بجائے چوری کی دفعات شامل کر لیں۔


لاہور: (دنیا نیوز) یکم دسمبر کو ایم پی اے انعام اللہ نیازی کو وزیر اعلیٰ سیکریٹریٹ کے سامنے لوٹا گیا لیکن ریس کورس پولیس نے ڈکیتی کی دفعات کے بجائے چوری کی دفعہ 380 کے تحت مقدمہ درج کر لیا۔


پولیس کی نؤسربازی پر تو ممبر صوبائی اسمبلی بھی حیران ہو گئے، کہتے ہیں انہوں نے درخواست لکھی، نہ ہی پولیس نے ایف آئی آر کی کاپی فراہم کی۔ پولیس اہلکاروں نے خود ہی درخواست لکھی اور ان سے دستخط کرا لئے۔ ایم پی اے کو غلط ایف آئی آر کا علم ہوا تو متعلقہ ایس پی سے رابطہ کر لیا۔


انعام اللہ نیازی نے محکمہ پولیس کو ہلایا تو بوکھلاہٹ میں پولیس نے چوری کی ایف آئی آر میں ہی ڈکیتی کی دفعہ 392 کا اضافہ کر دیا۔
- See more at: http://urdu.dunyanews.tv/index.php/ur/Pakistan/363757#sthash.SX8NrHsY.dpuf
 

Back
Top