میرے خیال میں غذائی اجناس، ٹرانسپورٹ اور لیبارٹری ٹیسٹ کی حد تک تو حکومتی کنٹرول میں کوئی قباحت نہیں اور هونا بھی چاہیے کہ زائد منافع خوری سے عوام براہ راست متاثر ہوتی ہے
مگر درزی حجام اور دھوبیوں پر کنٹرول نا صرف یہ کہ نا ممکن ہے بلکہ غیر ضروری ہے
یہ تمام چیزیں تو مارکیٹ کے مقابلے میں ہی طے ہوتی ہیں
اور چونکہ بنیادی ضروریات نہیں تو لوگ اپنی مرضی سے منہگے نا صحیح سستے درزی کے پاس چلے جائینگے
میں سمجھتا ہوں...ٹیکس کی طرح ان خدمات کی قیمت کا حکومتی تعین بھی ظلم ہے
ڈی سی کو اپنی حدود میں رہنا چاہیے
ہاں ایک کام ہے جو ہمارے یہاں گاہک کی حقوق کے حوالے سے ہے جو نہیں ہوتا
اور وہ ہے اشیا اور خدمات کی قیمت کی تشہیر یا اس پر ٹیگ
یہ عوام الناس کا حق ہے...ڈی سی صاحب اس پر عمل درآمد کروائیں