Kashif Rafiq
Prime Minister (20k+ posts)

راولپنڈی میں لڑکیوں کو ورغلا کر اُن سے زیادتی اور پھر قابل اعتراض ویڈیوز بنا کر بلیک میل کرنے والے میاں بیوی کو گرفتار کرلیا گیا۔ پولیس کے مطابق ملزمان نے 45 لڑکیوں کو ہوس کا نشانہ بنانے کا اعتراف کرلیا ہے اور ان کے قبضے سے 10 واقعات کی ویڈیوز اور ہزاروں قابل اعتراض تصاویر بھی برآمد ہوئی ہیں۔
پولیس کے مطابق ملزمہ کرن جان پہچان بنا کر لڑکیوں کو اپنے گھر تک لاتی اور شوہر اُنہیں ہوس کا نشانہ بناتا۔ اس دوران بیوی ویڈیو بنا لیتی اور یوں لڑکیوں کو بلیک میل کرنے کا نہ ختم ہونے والا سلسلہ شروع ہوجاتا۔
حکام کے مطابق یہ انکشاف اس وقت ہوا جب اغوا کے بعد زیادتی کا نشانہ بننے والی ایم ایس سی کی طالبہ نے تھانہ سٹی میں مقدمہ درج کرنے کی درخواست دی جس پر پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے میاں بیوی کو گرفتار کرلیا۔ ملزمان کے گھر سے 10 ویڈیوز اور ہزاروں قابل اعتراض تصاویر بھی برآمد کر لی گئیں۔
سی پی او راولپنڈی فیصل رانا نے ملزمان کو کیفر کردار تک پہنچانے کے لیے متاثرہ لڑکیوں سے مدد مانگ لی ہے۔ انہوں نے کہا کہ خالی وہ ویڈیوز کافی نہیں ہیں۔ تمام متاثرہ خواتین سے رابطہ کرکے کہہ رہے ہیں کہ وہ بیان دیں۔ ہم ان کا نام صیغہ راز میں رکھیں گے۔
دوران تفتیش ملزمان نے اعتراف کیا کہ وہ اب تک 45 لڑکیوں کو اپنی ہوس کا نشانہ بنا کر بلیک میل کرچکے ہیں۔
ملزم قاسم جسمانی ریمانڈ پر پولیس کی حراست میں ہے جبکہ ملزمہ کرن کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھجوا دیا گیا۔

راولپنڈی میں 45 بچیوں کو زیادتی کے بعد بلیک میل کرنے والے شوہر اور اس کی بیوی کے مقدمے میں مزید انکشافات سامنے آئے ہیں، ملزم جہانگیر آئی ٹی ایکسپرٹ ہے اور شبہ ہے کہ ملزمان بچیوں سے زیادتی کی ویڈیوز آن لائن فروخت کرتے تھے۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق راولپنڈی میں ایم ایس سی کی طالبہ سمیت 45 بچیوں کے ساتھ زیادتی اور ویڈیو بنانے کے معاملے میں ملزم سے دوران تفتیش سنسنی خیز انکشافات ہوئے ہیں، ملزم قاسم جہانگیر آئی ٹی ایکسپرٹ نکلا، ملزم نے اپنی ویب سائیٹ بنا رکھی ہے اور سوشل میڈیا بلاگر بھی ہے۔
راول پنڈی پولیس کے مطابق ملزم بظاہر ویب سائیٹ پر اینٹی وائرس پرگرام وغیرہ فروخت کرتا ہے، دونوں ملزمان کے زیر استعمال موبائل فونز کے فرانزک تجزیے کے بعد سے اب تک برآمد ہونے والی ویڈیوز کی تعداد 15 ہوگئی ہے، ملزم چوں کہ آئی ٹی کا ماہر ہے اس لیے شبہ ہے کہ ملزم اور اس کی اہلیہ نازیبا ویڈیوز آن لائن یا دیگر ذرائع سے فروخت کرتے رہے تاہم اس حوالے سے ابھی تفتیش جاری ہے۔
پولیس کے مطابق ملزم کی اہلیہ اسلام آباد کے نجی ہسپتال میں نرسنگ ٹیکنیشن رہ چکی ہے، ملزم کی اہلیہ خاوند کے جرم میں مکمل طور پر ملوث رہی اور نازیبا ویڈیو اور تصاویر بناتی تھی، ابتدائی تفتیش میں دونوں نے اعتراف کیا ہے کہ انھیں اس مکروہ کام میں آسودگی ملنے لگی تھی۔

45 بچیوں سے زیادتی کے مرتکب میاں بیوی سے متعلق مزید انکشافات - ایکسپریس اردو
ابتدائی تفتیش میں دونوں نے اعتراف کیا ہے کہ انھیں اس مکروہ کام میں آسودگی ملنے لگی تھی
- Featured Thumbs
- https://i.imgur.com/FQ3QTyG.jpg