CJ SC Gulzar Ahmed's distorted verdict should be condemned

Zaidi Qasim

Prime Minister (20k+ posts)
Hain ..... ?

مرحلے شوق کے دُشوار ہُوا کرتے ہیں
سائے بھی راہ کی دیوار ہُوا کرتے ہیں
وہ جو سچ بولتے رہنے کی قسم کھاتے ہیں
عدالت میں گُنہگار ہُوا کرتے ہیں
 

Sonya Khan

Minister (2k+ posts)
مرحلے شوق کے دُشوار ہُوا کرتے ہیں
سائے بھی راہ کی دیوار ہُوا کرتے ہیں
وہ جو سچ بولتے رہنے کی قسم کھاتے ہیں
عدالت میں گُنہگار ہُوا کرتے ہیں
Khoob kaha... ....Martial law .....Martial law
 

Shareef Insaan

Councller (250+ posts)
Before this judge gets more audacious, he must be reprimanded by President Alvi and he should pass an ordinance prohibiting any Pakistani judge interfering into the affairs of government handling coronavirus pandemic crisis.

I am extremely disappointed with SC JC Gulzar Ahmed's Suo Moto and expressing dissatisfaction with Health Secretary Zafar Mirza's performance when he has no medical or health care background and experience in this field.

He has tried to mislead and misguide hundreds of millions of Pakistan by his silly judgement and must be told by the President either to apologize or resign from his post. He has demonstrated that he is not able or capable enough to remain in his office by his prejudicial and biased political judgement.

It must not be ignored that his silly and damaging remarks and the verdict would give a distorted, wrong and grave message to the international community and WHO that Pakistan because of its inadequate handling of the crisis and endangering the health and lives not only its population but of the neighbouring countries.
Lets protest outside supreme court for judiciary and media reforms
 

brohiniaz

Chief Minister (5k+ posts)
اصل قصہ یہ ہے کہ چیف جسٹس صاحب کی بیگم صاحبہ کو چند روز پہلے پمز ھسپتال کے دورے میں خاطر خواہ پروٹوکول نہیں دیا گیا کیوں کہ انتظامیہ کرونا کے مریضوں اور ٹیسٹنگ میں بہت مصروف تھی اور نزلہ گرا تو بے چارے ڈاکٹر ظفر مرزا پر۔
عجب دیوانگی ہے بے لگام منصف۔بے تکے فیصلےکوئی کیا کہے جب ؛
جسٹس گلزار چیف جسٹس بننے کے بعد پہلا سوموٹو دیتا ہے ۔کس بات اور کس ایشو پر دیتا ہے وہ بھی حیران کرنے دینے والی ۔نوٹس اس بات پر لیا جاتا ہے کہ کیا حکومت نے کافی انتظامات کئے ہیں یا نہیں۔؟ کیا دنیا کے کسی ملک کے عدلیہ یا ججوں نے کرونا کے حوالے سے حکومتی اقدامات میں مداخلت کی ہے ؟ میں نے تو نہیں سنا،آپ نے سنا ہو تو بتا دینا۔
اس سے حیران کن بات یہ کہ پہلی ہی سماعت میں جج صاحب نے یہ کہا کہ حکومت سو رہی ہے حکومت کچھ نہیں کر رہی ہے لیکن یہ پتہ نہیں لگ سکا کہ کونسے حساب کتاب لگا کر جج صاحب نے یہ بات کی۔ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن، نیوریارک ٹائم اور پھر واشنگن پوسٹ پاکستانی حکومت کی Detect and test پالیسی اور بروقت اقدامات کی تعریف کر رہے ہیں اور چیف جسٹس پتہ نہیں کونسی کٹھیا میں سو رہے ہیں۔
جج صاحب اگر آپ کی معزز عدلیہ کی توہین نہ ہو تو گستاخی کرکے کیا میں یہ پوچھ سکتا ہوں کہ جب لاہور اور اسلام آباد ہائی کورٹس انصاف اور قانون کی دھیجیاں اڑاتے ہوئے نواز شریف سے مریم نواز تک اور مر یم نواز سے لے ادنی ن لیگی کارکن تک کو دھڑا دھڑ انصاف بانٹ رہے تھے تو اپ کو کچھ خیال نہیں آیا کہ اطہر من اللہ اور سردار شمیم کے گھریلو انصاف پر بھی کوئی سو موٹو لیا جائے۔
چلتے چلتے یہ بھی بتا دیجئے کہ جب وکیلوں نے ہسپتال پر یلغار کرکے ڈاکٹروں اور عام مریضوں کو زدو کوب کیا ، نتیجے میں 10 مریض جان سے گئے اس وقت آپ کا موموٹو کونسے براعظم کے دورے پر تھا۔
آپ کا پہلا سوموٹو اس وقت حرکت میں آیا جب حکومت پاکستان تمام تر وسائل، تمام ماہرین کے ساتھ ملکر 2 جنوری سے کرونا سے جنگ میں مصروف ہے؟ہم تو ناسمجھ لوگ ہیں ذرا یہ بھی بتا دے کہ اس سوموٹو کا مقصد کیا یے؟ اور حکومت مزید کیا کر سکتی ہے۔؟ یہ تو ہم سب کو معلوم ہے کہ حکومت پہلے سے تمام وسائل کرونا کے خلاف جنگ میں جھونک چکی ہے اپ کے سوموٹو کے بعد کونسے وسائل رہتے ہیں جن کو حکومت نے بچا کے رکھا ذرا تفصیلات دیجئے گا
آپ کے انصاف اور آپ کی عدلیہ کی حسب معمول کی کاروائی یہی ہے کہ بلاوجہ حکومت کے کاموں میں مداخلت کرے۔ آپ لوگ جج بن کر اپنے آپ کو ہر فن مولا کیوں سمجھتے ہو۔حکومت پاکستان کی کرونا کے خلاف جنگ کے لئے بنائی گئی کمیٹی میں ملک کے بہترین ڈاکٹرز، ماہرین معاشیات، فوجی افسران، پولیس اور انتظامی افسران سے لے کر ہر صوبے کی حکومتی اراکین اور افسران شامل ہیں وہ ہر روز ہر پہلو کو پرکھ کر فیصلے کرتے ہیں آپ بتائے اس سے زیادہ آپ کیا تجویز کریں گے؟
مجھے نہیں پتہ آپ کا مقصد کیا ہے لیکن آپ کے لئے یہ دعا کروں گا کہ اللہ آپ لوگوں کو ہدایت دے۔ جو کام ہے آپ کا وہ تو کر نہیں سکتے۔ نسلیں آپ کی عدالتوں کے چکر لگا لگا کر دفن ہو جاتی ہیں لیکن آپ کا انصاف سر نہیں نکالتا۔ آپ منصف کی کرسی پر بیٹھ کر اپنے آپ کو خدا اور ہر فن مولا کیوں سمجھنے لگتے ہو۔ ؟ سب کچھ آپ کو آتا ہے لیکن جس کام کی ذمہ داری دی گئی ہے وہ نہیں آتا۔
بس بھی کر دو۔ خدا کےلئے اپنی ڈیوٹی کرو اور جہاں واقعی ضرورت ہو وہاں حکومت کے کان کھیچو، صدر یا وزیراعظم اور جرنیل کے، ہم اپ کے ساتھ ہیں لیکن خدا کے لئے ایسا بے ڈھنگہ انداز اور رویہ ختم ہی کر دو اب تو۔
شکریہ
 

Back
Top