پاکستان پیپلز پارٹی کے سرپرست اعلیٰ بلاول بھٹو زرداری کا کہنا ہے کہ پنجابی سیاستدانوں كو بچانے كےلئے اردو الفاظ كے معنی بدلے جاتے رہے تو انہیں اپنی اردو بہتر كرنے میں مشكل ہو گی۔
سپریم کورٹ کی جانب سے تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کے خلاف توہین عدالت کا نوٹس خارج کئے جانے پر سماجی ویب سائٹ پر اپنا ردعمل ظاہر کرتے ہوئے بلاول بھٹو زرداری نےکہا کہ ان کی خواہش ہے کہ ان کی اردو بھی بہتر ہوجائے اس سلسلے میں وہ الفاظ کو ان کے معنیٰ سے سمجھ رہے ہیں لیکن اگر پنجابی سیاستدانوں کو بچانے کے لئے اردو الفاظ کے معنی بدلے جاتے رہے تو انہیں اردو بہتر کرنے میں دشواری کا سامنا کرنا پڑے گا۔
واضح رہے کہ سپریم کورٹ نے عمران خان کو اپنی تقریر میں عدلیہ کے لئے سخت نکتہ چینی کرنے پر توہین عدالت کا نوٹس جاری کیا تھا جس کی سماعت کے دوران چیف جسٹس نے ان کی جانب سے لفظ شرمناک کو عدلیہ کے لئے گالی قرار دیا تھا تاہم سپریم کورٹ کے نئے بینچ نے ان کے خلاف توہین عدالت کا نوٹس واپس لے لیا ہے۔
http://www.express.pk/story/168125/