CanPak2
Minister (2k+ posts)
نیا قاعدہ...عبدالرئوف
SMS: #ARC (space) message & send to 8001
آج آغاز محمد فاروق کے سیاسی قاعدے سے کرتے ہیں۔ اس ملک میں دھرنوں، جلسوں اور ان کے اندر ہونے والی گفتگو اور تقریروں میں کچھ ایسا ہی سماں باندھا ہے کہ عام لوگ یہ سوچنے پر مجبور ہوگئے ہیں کہ یا تو اپنی زبان بدل دیں یا ان لیڈروں کی جو اپنے جلسوں میں ایسی زبان استعمال کررہے ہیں۔ صرف اضافہ میرے ایک اور دوست شاہد نقوی کے اس قاعدے سے ہے جو انہوں نے کافی عرصہ پہلے مرتب کیا تھا۔ اس کا آغاز انہوں نے الف انار سے کیا لیکن پھر لکھا کہ انار کو تو نکال ہی دینا چاہئے اس لئے کہ اس سے انارکی یعنی انتشار کی بو آتی ہے۔ آپ زیادہ غورنہ کریں۔ قاعدہ پڑھیں اور اگر کچھ الفاظ کا اضافہ کرنا چاہیں تو ہمیں ضرور لکھیں۔
الفاظ،محاورے،استعارے،معانی،مستعملات،تشریحات
انقلاب ....دن میں تین بار نہ آنے کی صورت فوراََ قریبی کھڑے ڈنگر ڈاکٹر سے رجوع کریں
ڈنگر (جانور)....ہر وہ ذی روح جو غیر سیاسی ہو
قربانی....وہ جو عید سے پہلے ہو تو قبول ہوتی ہے
تبدیلی....وہ جو روز رات کو آتی ہے اور صبح ہوتے ہی چلی جاتی ہے
بائیکاٹ....گرا کھوتی سے غصہ کمہار پر
دھاندلی....وہ جو ثابت نہ ہو
یوٹرن....جو نگلا جاسکے نہ اُگلا جاسکے
الیکشن ....ایک ایسا عمل جو ہمیشہ Rigged ہو
لانگ مارچ....مرگی کا دورہ جو ہارنے والے کو لازماََ پڑتا ہے
دھرنا....وہ قطعہ اراضی جہاں ہر قسم کی گندگی کی جاسکے
سازش....جو 67 سال سے جاری ہو
دھمکی....ایسی شے جو صرف دی جاسکے
جمہوریت....جو جی کو پسند آئے۔جی انگریزی والا نہیں بلکہ جی کا جاناٹھہر گیا والا ۔اور ٹھہر گیا مطلب ناگزیر
مقتدر....جو چاہے آپ کا حسنِ کرشمہ ساز کرے
خان....پڑھئے سرز کی ٹویٹس۔سر کامران اور سر سلمان۔ اگر کھوتوں نے احتجاج شروع کردیا تو پھرکیا کھوتا اسکوائر بنے گا؟
گالی....ماں بہن کے علاوہ کوئی نہیں
تحریر اسکوائر....جہاں میں کھڑا ہوجائوں قطار وہیں سے شروع ہوتی ہے
ٹاٹھیں مار تا سمندر....چند ہزار مرد،خواتین،بچے انکے بیگ، بستر اور پیمپرز
لاکھوں لوگ....چند ہزار انصافیاں اور انکے برگرز
آزادی کا جشن....برگروں کا بے ہنگم بھنگڑا
سیاست....وہ جو احتجاجی ہو، اور وہ جو کسی کو سمجھ نہ آئے
انگلی....اگر ایمپائر کی ہو تو ٹھیک وگرنہ
معافی....وہ جو ہر دفعہ مانگنی پڑے
سول نافرمانی....ایسی تحریک جو بپا ہی نہ کی جاسکے
پنچ....وہ مکا جو لڑائی کے بعد یاد آئے
پہیہ جام....ایسا سیاسی عمل جس سے غریب کا روٹی روزگار بند ہوجائے
کنٹینر....اپنی مرضی سے انتخاب کریں
اول ، بلیک (میلنگ ) باکس ۔ دوم ، کنفیشن باکس۔ سوم، دم مارو دم
اوئے۔ کسی شریف کو مخاطب کرنے سے پہلے سابقہ لگائیں
آخر میں موجودہ صورتحال کے حوالے سے منیر نیازی کی نظم پڑھیں۔ کیا اس وقت نوازشریف صاحب یہی نہیں سوچ رہے ہوں گے۔
http://beta.jang.com.pk/NewsDetail.aspx?ID=231047

Last edited by a moderator: