Zaidi Qasim
Prime Minister (20k+ posts)
Poor poty, he just started to feel losing his wings when clipped. He shouldn't be worried, there are still several lotas in the party who are more than capable to continue where he left off.
He is a bad patch, a black sheep, a dirty fish, who can tarnish the image of total government and PTI. IK should look into cases like this if and when arise, and take some action that work as a warning for others.
Jab he koi news share kro to kam z kam as Muslim tumera faraz banta ha k us ka source share kro !hopefully u r not fool’’پی ٹی آئی نے کب سے بدمعاشی شروع کی‘‘چیف جسٹس پاکستان میاں ثاقب نثار نے زمین پر قبضہ گروپ منشا بم کی گرفتاری کے لیے کیس کی سماعت کے دوران ریمارکس دیئے کہ تحریک انصاف نے کب سے بدمعاشی شروع کردی، کیا لوگوں نے اس لیے ووٹ دیئے ۔
![]()
سپریم کورٹ لاہور رجسٹری میں چیف جسٹس پاکستان کی سربراہی میں دو رکنی بینچ نے قبضہ گروپ منشابم کی گرفتاری سے متعلق شہری کی درخواست پر سماعت کی ۔
عدالت کے حکم پر تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی ملک کرامت کھوکھر سمیت رکن صوبائی اسمبلی ندیم عباس بارا کو ملزم منشا بم کی سفارش کرنے پر طلب کیا جس پر وہ پیش ہوئے۔
دوران سماعت چیف جسٹس نے استفسار کیا کو منشا بم کون ہے جس پر ایس پی پولیس نے عدالت کو بتایا یہ جوہر ٹاؤن کا بہت بڑا قبضہ گروپ ہے، عدالت کے حکم پر کارروائی کی تو سفارشیوں کے فون آنا شروع ہوگئے۔
چیف جسٹس نے ایس پی سے پوچھا سفارش کے لیے کس کا فون آیا جس پر ایس پی نے بتایا ایم این اے ملک کرامت کھوکھر نے منشا بم کی گرفتاری روکنے کی درخواست کی جس پر عدالت نے انہیں فوری طلب کیا۔
پولیس نے عدالت کو بتایا کہ منشا بم اپنے بیٹوں کے ساتھ جوہر ٹاؤن میں زمینوں پر قبضےکرتا ہے اور اس کے خلاف 70مقدمات درج ہیں جس پر چیف جسٹس نے ملزم منشا کی جانب سے پیش ہونے والے وکیل رانا سرور کی سرزنش کی۔
وکیل نے کیس سےعلیحدگی اختیار کرتے ہوئے غیر مشروط معافی مانگی اور چیف جسٹس پاکستان جسٹس میاں ثاقب نثار نے ملزم منشا کو فوری گرفتار کرنے کا حکم دیا۔
چیف جسٹس نے ریمارکس دیے میں دیکھتا ہوں کون یہاں بدمعاش ہے، پولیس کے ساتھ بدتمیزی کسی صورت برداشت نہیں کروں گا اور سیاسی مداخلت کرنے والوں کو نہیں چھوڑوں گا۔
اس موقع پر چیف جسٹس نے استفسار کیا 'کیا لوگوں نے بدمعاشی کے لیے ووٹ دیے ہیں، انکوائری میں قبضہ گروپ کی پیروی ثابت ہوئی تو ملک کرامت کھوکھر بطور ایم این اے واپس نہیں جاؤ گے۔
پی ٹی آئی کے رکن صوبائی اسمبلی ندیم عباس بارا نے کہا کہ کیس شروع ہونے سے پہلے میں کچھ کہنا چاہتا ہوں، میرے خلاف ایس پی نے جھوٹے مقدمات درج کروائے، اگر مقدمات میں غلطی ثابت ہوئی تو استعفیٰ دے دوں گا جس پر چیف جسٹس نے کہا 'تم پہلے استعفیٰ دو جلدی کرو، اتنی تم لوگوں میں جرات نہیں کہ استعفیٰ دے دو۔
دوران سماعت ندیم عباس بارا نے نے عدالت میں رونا شروع کردیا جس پر چیف جسٹس نے کہا کہ باہر بدمعاشی کرتے ہو اندر انکار اور پھر رونا شروع کردیتے ہو۔
چیف جسٹس نے کہا کہ پی ٹی آئی والوں نے بدمعاشی کر کے ڈیرے بنا رکھے ہیں، کسی بدمعاش کو پاکستان میں نہیں رہنے دوں گا جس پر ملک کرامت کھوکھر نے بیان دیتے ہوئے کہا کہ میں منشا بم کو نہیں جانتا، میں نے ایس پی کو نہیں ڈی آئی جی کو فون کیا تھا۔
چیف جسٹس نے حکم دیا کہ بلائیں ڈی آئی جی آپریشنز کو جس نے سفارش کی، جس کے بعد عدالت نے سماعت میں ساڑھے تین بجے تک کا وقفہ کر دیا
© Copyrights 2008 - 2025 Siasat.pk - All Rights Reserved. Privacy Policy | Disclaimer|