Ayyan Ali , Aik Qaumi Khilona

Sohraab

Prime Minister (20k+ posts)
ایان علی .... ایک قومی کھلونا
عثمان غازی

usman-ghazi.jpg

ایان علی ، تم پہلے ہی مختصر کپڑے پہنتی ہومگر تمہارے جسم پر جتنے کپڑے ہیں، ہم انہیں بھی نوچ لینا چاہتے ہیں کیونکہ عدالتی فیصلے سے پہلے ہی ہم نے طے کرلیا ہے کہ تم ایک مجرمہ ہو۔

تمہاراجرم یہ نہیں ہے کہ تم نے منی لانڈرنگ کی کوشش کی، تمہارا جرم یہ ہے کہ تم اس معاشرے میں ایک عورت ہوورنہ جتنے پیسوں کی تم نے منی لانڈرنگ کرنے کی ناکام کوشش کی ہے، اس سے دس گنا زیادہ کی کامیاب منی لانڈرنگ کرنے والے مرد ملزمان کی ضمانت دودن میں ہوجاتی ہے۔

اب دیکھونا!! تمہیں ناجائز بچے کی ماں ہم نے بنایا.... زرداری کی داشتہ ہم نے بنایا.... کیا ہوا۔ اگر کچھ ثابت نہیں ہو سکا۔ تم ہماری وحشی نگاہوں کا سرور ہو۔ ہم تمہیں قہقہے لگالگا کر اپنے لفظوں سے نوچیں گے،تم جیسا حسین سراپا ہماری دسترس میں نہیں ہے تو کیا ہوا، تمہاری بے بسی کے تذکرے ہماری مردانہ انا کی تسکین کرتےہیں

سنو ایان علی! تم جس جرم میں پانچ ماہ جیل میں رہی ہو، اس جرم کی فرد جرم تمہاری گرفتاری کے نو ماہ بعد عائد ہوئی، تم شاید اس ناانصافی پر برہم ہو مگراے قومی کھلونے.... تم منی لانڈرنگ کے مقدمے میں انصاف ڈھونڈرہی ہو، تم پر اصل مقدمہ تو مردوں کے معاشرے میں ایک حسین عورت ہونا ہے۔
تم نے عدالت کو گلستان بناکر رکھاہے، کمرخمیدہ اور عمر رسیدہ بڈھے بھی تمہیں کہنی مارنے پہنچ جاتے ہیں۔ جس طرح فلم میں ایک آئٹم سانگ ہوتا ہے، اس طرح تم نیوز چینل کی آئٹم رپورٹ ہو۔

میری عزیزہ .... تم سرسے پیر تک چلتی پھرتی ریٹنگ ہو

ایان علی.... تمہیں پاسپورٹ سپرداری کیس میں جس طرح رسوا کیا گیا ہے کہ تم مچلکے لے کر گھومتی رہیں ، عدالتی فیصلے کے باوجودکوئی تمہاری بات سننے کاروادار نہیں تھا، اگر تمہارے گورے بدن اورہونٹوں کی لالی کو دیکھنے کی لذت سے فرصت ملی تو ضرور سوچیں گے کہ انصا ف کس چڑیا کا نام ہے ۔
ایک لمحے کے لیے مجھے لگا کہ پاکستان میں ایان نام کا بس ایک ہی قومی کھلونا ہے مگراپنے اطراف دیکھ کر میں چپ ہوگیا۔ پاکستان کی ہر عورت کسی نہ کسی درجے میں ایان علی ہے۔

جب شوہر صرف مردانہ انا کی تسکین کے لیے بیوی پر گرجتاہے تو وہ ایان علی ہوتی ہے۔
جب باس اپنی ملازمہ کے کاندھے پر ہاتھ رکھ کر زور سے دباتا ہے اور بے بسی کا احساس اس لڑکی کا جگر کاٹ دیتا ہے تو بس وہ ایان علی ہوتی ہے۔
جب ضرورت کسی عورت کو مرد کے آگے جھکاتی ہے اور وہ اسے بے بس کرتاچلا جاتا ہے تو بس عورت کا یہی روپ ایان علی ہے۔
ماڈل ایان علی تو پاکستانی عورت کی بے بسی کا انتہاپسندانہ روپ ہے۔ ایان تمہارے ساتھ جوہورہا ہے، وہ ہماری قومی روایت ہے، ہمیں معاف کردو، پاکستانی عورت کا اب تک کسی نہ کسی درجے میں یہی مقدر ہے
http://dunyapakistan.com/47798/usman-ghazi-6/#.VmLiEF79q1t

Sohraab

Prime Minister (20k+ posts)
ایان علی اتنی بڑی مجرم نہیں ہے جتنا اس کو بنا دیا گیا ہے

لعنت ہے اس قوم پر
 
Ayan Ali is a girl friend of Asif Zardari , They do have realtionship without marriage.
Ayan Ali is lucky a Former Governor is her Defence council .
Ayan Ali is very Lucky!
Custom officer probing Ayyan’s case shot dead

Ayyan-Ali-Case-Custom-Inspector-Chaudry-Ejaz-Ahmad-Killed-in-Rawalpindi.jpg
Women protest over alleged police
 
Last edited:

Sohraab

Prime Minister (20k+ posts)
POTIAANS ke Hero Hakeem Luqman ne Ayan Ali ko Najayaz bachay ki maa banaya tha

Yaad hai my Dear POTIAANS
 
Sohraab

Prime Minister (20k+ posts)
آپ کو مزہ آتا ہے قید میں ...ابھی کیوں اکسا رہے ہیں ..بلا وجہ ..اس کا آرمی سے کیا تعلق ہے ..اس کا تعلق آصف زرداری اور عدلیہ سے ہے ..

آپ کو شاید پتانہی ہے کے نا انصافی اور آرمی کے سپپورٹر ایک ہی تھالی کے چٹے بٹے ہیں ... چلو پھر بھی میں اپنی پوسٹ ڈیلیٹ کر دیتا ہوں
 
نادان

Prime Minister (20k+ posts)
آپ کو شاید پتانہی ہے کے نا انصافی اور آرمی کے سپپورٹر ایک ہی تھالی کے چٹے بٹے ہیں ... چلو پھر بھی میں اپنی پوسٹ ڈیلیٹ کر دیتا ہوں

شکریہ ..ڈیلیٹ کرنے کا ......
کسی کو بھی جج کرنے میں انصاف کا دامن نہیں چھوڑنا چاہئے ..میں بھی عمران کی سپورٹر ہوں ...بولو ..کیا میں بھی چٹی بٹی ہوں ..اور ہاں شکریہ .اردو میں لکھنے کا ..
میں اپنی پوسٹ بھی ڈیلیٹ کر دیتی ہوں تاکہ نشان ہی نہ رہے
 
Sohraab

Prime Minister (20k+ posts)
شکریہ ..ڈیلیٹ کرنے کا ......
کسی کو بھی جج کرنے میں انصاف کا دامن نہیں چھوڑنا چاہئے ..میں بھی عمران کی سپورٹر ہوں ...بولو ..کیا میں بھی چٹی بٹی ہوں ..اور ہاں شکریہ .اردو میں لکھنے کا ..
میں اپنی پوسٹ بھی ڈیلیٹ کر دیتی ہوں تاکہ نشان ہی نہ رہے

میں نے تو آپ کو کل ہی کہا تھا کے اب میں آپ کی خاطر پہلی دس پوسٹیں اردو میں کیا کروں گا

اب میں گنتا ہوں کے دس پوری ہو گئی ہیں یا نہیں
 
Last edited by a moderator:

نادان

Prime Minister (20k+ posts)
میں نے تو آپ کو کل ہی کہا تھا کے اب میں آپ کی خاطر پہلی دس پوسٹیں اردو میں کیا کروں گا

اب میں گنتا ہوں کے دس پوری ہو گئی ہیں یا نہیں

:lol:

ٹھیک ہے .میں بھی صرف دس ہی پڑھوں گی ..اس کے بعد اگلی دس پوسٹیں چاہے آپ مجھے مخاطب کر کے لکھیں ..اگر رومن میں ہوئیں تو آنکھیں بند کر لوں گی
 
Last edited by a moderator:

Sohraab

Prime Minister (20k+ posts)
شکریہ ..ڈیلیٹ کرنے کا ......
کسی کو بھی جج کرنے میں انصاف کا دامن نہیں چھوڑنا چاہئے ..میں بھی عمران کی سپورٹر ہوں ...بولو ..کیا میں بھی چٹی بٹی ہوں ..اور ہاں شکریہ .اردو میں لکھنے کا ..
میں اپنی پوسٹ بھی ڈیلیٹ کر دیتی ہوں تاکہ نشان ہی نہ رہے

6 POSTS urdu main ho gayi hain bus 4 reh gayi hain
 
Sohraab

Prime Minister (20k+ posts)
:lol:

ٹھیک ہے .میں بھی صرف دس ہی پڑھوں گی ..اس کے بعد اگلی دس پوسٹیں چاہے آپ مجھے مخاطب کر کے لکھیں ..اگر رومن میں ہوئیں تو آنکھیں بند کر لوں گی

10 posts urdu main hua karain gi lekin aap ko ki jane wale har post URDU main hogi , main koshish karon ga
 
Sohraab

Prime Minister (20k+ posts)
اس تھریڈ میں مجھے اپنے عزیز دوست عاطف کے لایک اور ڈس لایک نظر آ رہے ہیں
 
Last edited by a moderator:

نادان

Prime Minister (20k+ posts)
دیکھیں سہراب جی ...لوگ کہتے ہیں کہ آپ گالیاں دیتے ہیں اس لئے آپ دھر لئے جاتے ہیں ..لیکن سچ پوچھو تو مجھے نہیں معلوم کہ آپ گالیاں دیتے ہو یا شائستگی کا دامن نہیں چھوڑتے ..وجہ ..میں رومن نہیں پڑھتی ..آخر اتنے لوگوں نے آپ کی رہائی کی مہم چلائی ..آخر کچھ تو ہو گا آپ میں ..لیکن میں نہ دیکھ پائی ..وجہ ..میں رومن نہیں پڑھتی ..
اور میرے جیسے بہت سے لوگ ہونگے جو آپ کو اسی وجہ سے نہیں پڑھتے ہونگے ..تو کیا بہتر نہیں ہے کہ اپنی آواز زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پونچھانے کے لئے وہ میڈیم استعمال کیا جائے جس تک سب کی رسائی ہو ..اور میرے جیسے لوگ آپ کو بر وقت ٹوک بھی سکیں ..میری روکنے ٹوکنے کی مجبوری ہے ..میں معاشرہ سدھار کمیٹی کی رکن نہیں بلکہ سربراہ ہوں ..اسی وجہ سے ایک اپنا دوست کھو بھی دیا ہے ..لیکن میں اپنی ذمہ داری پوری ذمہ داری سے نبھانا جانتی ہوں ..
ابھی بھی اگر آپ کو اصرار ہے کہ رومن ہی لکھیں گے تو آپ کی مرضی
 
ایک بات یاد رکھیں

جن جن لوگوں نے مجھے سپورٹ کیا تھا .. میں ان کا ہمیشہ احسان مند رہوں گا

میں آج یہاں اس فورم پر انہی کی وجہہ سے ہوں

دوسری بات یاد رکھیں

میں بوٹ پالشیوں کی اور نا انصافیوں کی ٹکے کی عزت بھی نہیں کرتا .. اور حقیقت یہ ہے کے کچھ ممبر اس فورم پر ایسے ہیں جو میرے نظریات کو لے کر ذاتیات پر اتر آے ہیں اور یہ پچھلے تین سال سے ہے .. یہ لوگ مجھے ہر قیمت پر بین کروانا چاہتے ہیں بلکے بات بین سے بھی آگے کی ہے

اور تیسری اور آخری بات

آپ کی اور میری دوست عینی نے کہا تھا ک اب اگر سوحراب کسی کو گالیاں دے کر بین ہو گیا تو وہ بھی فورم ہمیشہ ہمیشہ ک لئے چھوڑ دے گی .. اس لئے مجھ پر اب بوھت ذمہ داری ہے
 
Last edited by a moderator:

Back
Top